कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مرحوم ایڈوکیٹ محمد بہاء الدین کو سال 2020 ءکا خصوصی ایوارڈ

ناندیڑ : 8 اکتوبر (نامہ نگار)اردو زبان و ادب میں نمایاں خدمات کے اعتراف کے طور پر مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے سال 2020 کا خصوصی ایوارڈ مرحوم ایڈوکیٹ محمد بہاء الدین (ناندیڑ) کو عطا کیا گیا۔یہ اعزاز 7 اکتوبر 2025، بروز بدھ کو مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی ممبئی کے پچاس سالہ جشن (Golden Jubilee) کے دوران ڈوم ایس وی پی اسٹیڈیم، ورلی، ممبئی میں منعقدہ پُروقار تقریب میں دیا گیا۔مرحوم کی جانب سے یہ ایوارڈ ان کے فرزند ایڈوکیٹ محمد معین الدین راشد اور دختر ارجمند بانو یاسمین (لیکچرر، مدینۃ العلوم جونئیر کالج، ناندیڑ) نے مشترکہ طور پر وصول کیا۔ایڈوکیٹ محمد بہاء الدین اردو کے مخلص خدمت گزار، کہنہ مشق ادیب اور صاحبِ مطالعہ قلم کار تھے۔ ان کی تصانیف ’’ عصری افکار ‘‘، ’’ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے‘ ‘ اور ’’ فکرِ امروز ‘‘ شائع ہو چکی ہیں، جب کہ ایک اور کتاب ’’ صدائے جرس ‘‘ زیرِ طبع ہے۔انہوں نے اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی اور مختلف اخبارات و رسائل میں اپنے فکری و علمی مضامین کے ذریعے ایک عہد کو متاثر کیا۔ ان کا انتقال 13 مئی 2022 کو ہوا، تاہم ان کی زندگی ہی میں اس ایوارڈ کا اعلان کر دیا گیا تھا۔اللہ سبحانہ وتعالیٰ مرحوم ایڈوکیٹ محمد بہاء الدین پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، ان کی مغفرت کرے، اور ان کے علمی و ادبی کارناموں کو دوام بخشے۔یہ اعزاز ان کی اردو خدمات کا باوقار اعتراف اور اردو زبان کے تئیں ان کی تاحیات وابستگی کا زندہ استعارہ ہے۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے