कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مرحوم اعجاز مجاور، عبدالغفار استاد، انور کمشنر کوکل ہند اردو ادبی کانفرنس کی جانب سے خراج عقیدت پیش کی گئی

سولاپور:23؍نومبر (اِقبال باغبان) : مراٹھی روزنامہ "لوک ستہ ” کے سینئر صحافی اور اردو کانفرنس کے خیرخواہ اعجاز مجاور، پنجاب کی مشہور شخصیت عبدالغفار استاد، خادمان اردو فورم کے رکن حاجی انور کمشنرحال ہی میں انتقال کر گئے۔ ان مرحومین کو 21/11/2025 کو کانفرنس کے صدر یو۔ این ۔بیریا کی صدرات میں ہوئی ایک میٹنگ میں خراج عقیدت پیش کی گی۔ اس موقع پر ادارے کے جنرل سکریٹری اشفاق ساتکھید نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا- یہ تینوں شخصیات اپنے آپ میں ایک مثال تھے، اعجاز مجاور مراٹھی صحافت میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کے باوجود سادہ زندگی گزارنے کی ایسی مثال بہت کم ملتی ہے، ایوب احمد۔ نلا مندو نے کہا ، عبدالغفار استاد ایک مہربان شخص تھے جنہوں نے ہندو مسلم اتحاد کو زندہ رکھا اوردو برادریوں کو جوڑ دیا _ اور انور کمشنر چیریٹی ہسپتال کا ادھورا خواب چھوڑ کر اللہ آپ کو پیارے ہوئے۔ مراٹھی صحافت میں اعجاز مجاور کا نام کافی عزت و احترم کے ساتھ لیا جاتا تھا۔ اس کے بعد شفیع کیپٹن نے تینوں مر حومین کی زندگی کے ان سنے قصےسناتے ہوئے آن کے کارناموں کی سرہانہ کی۔ ناصر الندکر نے کہا ، موت کا مزہ ہر ایک کو چکھنا ہے، موت و حیات اللہ کے قبض قدرت میں ہے اللہ تینوں مرحومین کو جنت میں اعلی مقام عطا کرے۔ پروفیسر ریاض ولسنگکر نے بھی تینوں افراد کے ساتھ اپنے ماضی کے رشتوں اور گزرے لمحات کو یاد کرتے ہوئے ان کے اچھے کاموں کی تعریف کی اور اللہ کی بارگاہ میں ان کے لیے دعا کی۔جاوید استاد نے اپنے والد محترم کے گزرے دنوں کی بہت سی یادگار باتیں سنائیں اور انتقال کا دردمحسوس کیا کہ وہ ہمیں چھوڑ کر مالک حققی سے جاملے ۔ مرحوم انور کمشنر اورمرحوم اعجاز مجاور کے کارناموں کو یاد کرتے ہوئے ہم دعائے مغفرت کی۔صدر جلسہ اور کانفرنس کے صدر یو۔ این ۔بیریا نے کہا کہ مراٹھی صحافت میں اعجاز مجاور کا نام بڑے احترام کے ساتھ لیا جاتا تھا۔ اعجاز مجاور شروع سے ہی کانفرنس کے مشر خاص رہے ا نھوں نے مراٹھی مڈدیا میں ہمارا بہت ساتھ دیا جسے ہم بھلا نہی سکتے افسوس کہ ۔ وہ بہت جلد اللہ کو پیارے ہوئے۔ انور کمشنر نے کبھی اردو کو نظر انداز نہیں کیا حالانکہ وہ انگلش پر دسترس رکھتے تھے بلکہ خادم اردو رہے۔ انہوں نے اردو فورم کے ذریعے بہت کام کیا، عبدالغفار استاد پنجاب تالم کے ایک اہم شخصیت تھے جن کے کارنامے۔ بہت عمدہ تھے وہ شہر کی سماجی اور مذہبی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، جو آج بھی لوگ بادکرتے ہیں۔جلسے کی نطامت پروفیسر ریاض ولسنگکر نےکی اور رفیق خان نے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ہارون بندوک والا، سید اقبال، رفیق نلا مندو، عرفان کاریگر موجود تھے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے