किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدینۃ العلوم ہائی اسکول ناندیڑ کے موظف مدرس محمد زین الدین کا انتقال

ناندیڑ:4؍مارچ ( نمائندہ اعتبار) انتہائی دکھ و الم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مدینۃ العلوم ہائی اسکول ناندیڑ کے محترم ہیڈماسٹر جناب محمد زین الدین صاحب آج مورخہ 4 اپریل 2025 بروز جمعہ بوقت قبل ازجمعہ انتقال کر گئے۔ ان کی علمی خدمات اور بے مثال انسانیت نے ہمیں سرشار کر دیا تھا اور وہ ہر دل عزیز رہے۔ان کے انتقال کا صدمہ نہ صرف ادارے بلکہ ان کے پیروکاروں اور اہلِ علم کے دلوں پر گہرا نشان چھوڑ گیا ہے۔ ہم ان کے نقشِ قدم پر چلنے والے، استاد و رہنما اور عزیز و اقارب سے درخواست کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت اور رحمت کی دعا کریں۔نماز جنازہ آج شب ٹھیک 9بجے ہوگی اور تدفین متصل قبرستان کربلا گنج شہیداں میں ہوگی، ان شاءاللہ تعالیٰ، اللہ ان کی روح کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے خاندان کو اس عظیم صدمے کا صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے