कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدینۃ العلوم ہائی اسکول ناندیڑ کی طالبہ مسیرہ سرین نے دسویں جماعت میں 88.60 فیصد نمبرات کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کی

ناندیڑ: 13؍مئی ( راست) مدینۃ العلوم ہائی اسکول ناندیڑ کی ہونہار طالبہ مسیرہ سرین بنت مرزا اختر بیگ نے دسویں جماعت کے امتحانات میں 88.60 فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوئے اپنی محنت، عزم اور تعلیمی دلچسپی کا شاندار ثبوت دیا ہے۔امتحانی نتائج کے مطابق مسیرہ نے اردو میں 75، مراٹھی میں 83، انگلش میں 94، میتھس میں 83، سائنس و ٹکنالوجی میں 97 اور سوشیل سائنس میں 86 نمبرات حاصل کیے ہیں، جو ان کی ہمہ جہت تیاری اور تعلیمی قابلیت کو ظاہر کرتے ہیں۔اس شاندار کامیابی پر اسکول کے پرنسپل، اساتذہ اور دیگر عملے نے مسیرہ سرین کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اسکول انتظامیہ نے کہا کہ مسیرہ شروع سے ہی ایک سنجیدہ، باصلاحیت اور محنتی طالبہ رہی ہیں، جنہوں نے ہر مضمون میں بہتر کارکردگی دکھائی۔عزیز و اقارب، دوست احباب نے بھی مسیرہ کو دلی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔مسیرہ سرین نے اس کامیابی کا سہرا اپنی والدہ کی دعاؤں، اساتذہ کی رہنمائی اور مسلسل محنت کو دیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اپنے خاندان اور ادارے کا نام مزید روشن کرنا چاہتی ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے