कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدینۃ العلوم میں قومی سطح کے ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد

نونیت کمپنی کی جانب سے ہونہار طلبہ کو انعامات تقسیم

ناندیڑ:10؍اکتوبر ( راست) مدینۃ العلوم ہائی اسکول، ناندیڑ میں نونیت کمپنی کے زیر اہتمام 13 ستمبر 2024 کو "یووا ماسٹر اسٹروک آل انڈیا ڈرائنگ مقابلہ 2024منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں پنجم تا دہم جماعت کے طلبہ و طالبات نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا، جس میں کل 80 طلبہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ یہ ایک قومی سطح کا مقابلہ تھا، جس میں بچوں کی فنکارانہ صلاحیتوں کو بھرپور مواقع فراہم کیے گئے۔مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے 5 طلبہ کو نونیت کمپنی کی جانب سے خصوصی انعامات دیے گئے۔ انعام یافتگان طلبہ کے نام درج ذیل ہیں:
شیخ نعمان شیخ مولا (8th J)
حبیب بلال ہاشمی حبیب عمران ہاشمی (8th J)
سارہ خان امجد خان (9th D)
سیدہ رمشاء ہاشمی سید رحمت ہاشمی (5th D)
انس عادل شفیق احمد (5th A)
یہ انعامات مدینۃ العلوم کی صدر معلمہ محترمہ متین اطہر فاطمہ صاحبہ نے اپنے دست مبارک سے تقسیم کیے۔ اس موقع پر مدرسے کی شفٹ اول کی ثقافتی کمیٹی کی سربراہ، سینئر ٹیچر محترمہ سیدہ تنویر کوثر اور شفٹ دوم کی انچارج محترمہ صدیقی ممتاز شاہین بھی موجود تھیں، جنہوں نے بچوں کی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔اس کے علاوہ، طلبہ کو مقابلے میں شامل کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے پر ڈرائنگ ٹیچر جناب شیخ زاہد اسلم کو بھی نونیت کمپنی کی طرف سے خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ تقریب بچوں میں آرٹ کے تئیں دلچسپی کو بڑھانے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کا ایک اہم موقع ثابت ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے