कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدینہ العلوم ہائی اسکول کے طلبہ کو پولیس محکمہ کی جانب سے توصیف نامے

ناندیڑ:9؍جنوری (راست) مدینہ العلوم ہائی اسکول، ناندیڑ کے طلبہ نے محکمہ پولیس کی جانب سے منعقدہ پوسٹر کریشن مقابلہ (بموقع رائزنگ ڈے) میں سرگرم شرکت کرتے ہوئے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس مقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ میں عنیزہ تحریم، سید ریحان، شفاء تسکین، بشرٰی فاطمہ، مائرہ ثمن، فاطمہ تبسم، محمد شاہد حسین، حنظلہ خان، علی اکبر خان، عبدالعادل، عبدالرحمن، افرا فردوس، ہادیہ فرحت، اسماء کوثر، مہوش کوثر، فائزہ فاطمہ اور عائشہ فاطمہ شامل ہیں۔طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے پولیس محکمہ کی جانب سے اسکول کیمپس میں توصیف نامے تقسیم کیے گئے۔ یہ توصیف نامے پولیس حوالدار و ماسٹر ٹرینر سنتوش سنسوڑے نے طلبہ کے حوالے کرتے ہوئے ان کی تخلیقی کاوشوں کو سراہا اور مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مقابلے طلبہ میں سماجی شعور بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس محکمہ کی عوامی خدمات سے متعلق آگاہی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔اسکول انتظامیہ اور اساتذہ نے پولیس محکمہ کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قابلِ تحسین قرار دیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے