कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدکھیڑ کے قریب غیر قانونی ریت نکاسی پر بڑی کارروائی

75 لاکھ 30 ہزار روپئے کا سامان بلاسٹ کر کے تلف

مدکھیڑ:31؍جنوری (نمائندہ اعتبار) تعلقہ میں غیر قانونی ریت نکاسی کرنے والوں کے خلاف محکمہ محصول نے پولیس محکمہ کی مدد سے بڑی کارروائی انجام دی۔ آج 31 جنوری کی صبح تقریباً 10 بجے مدکھیڑ کے قریب واسری موضع میں واقع دریائے گوداوری کے پاٹ میں چھاپہ مار کر تقریباً 75 لاکھ 30 ہزار روپئے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا اور موقع پر ہی بلاسٹ کر کے تباہ کر دیا گیا۔مدکھیڑ کے نائب تحصیلدار ماروتی راؤ صاحب راؤ جگتاپ کی جانب سے درج شکایت کے مطابق محکمہ محصول اور پولیس کی مشترکہ ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ دریائی پاٹ میں غیر قانونی طور پر ریت نکاسی جاری ہے۔ اطلاع ملتے ہی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا۔ اس دوران غیر قانونی ریت نکاسی میں استعمال ہونے والی 3 چھوٹی کشتیاں، 15 لاکھ روپئے مالیت کے 3 ہوپر، ریت نکاسی کے لئے استعمال ہونے والے 60 لاکھ روپئے مالیت کے 2 تھرماکول کے بیڑے اور 30 ہزار روپئے مالیت کا دیگر سامان، اس طرح مجموعی طور پر 75 لاکھ 30 ہزار روپئے کا مال برآمد ہوا۔محکمہ محصول کو حاصل قانونی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تمام ضبط شدہ سامان کو جلیٹن کے ذریعہ بلاسٹ کر کے موقع واردات پر ہی تلف کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران موقع پر موجود مشتبہ افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔یہ پوری کارروائی نائب تحصیلدار ماروتی راؤ جگتاپ، مدکھیڑ کے پولیس انسپکٹر دھیرج چوہان، تحصیلدار آنند دیولگاؤنکر، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر بی۔ آر۔ کامبلے، پولیس سب انسپکٹر شواجی شندے، نیز محکمہ محصول کے ملازمین اور پولیس اہلکار کوٹھیکر، کدم، ساکھرے اور دیشمکھ کی موجودگی میں کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی۔ انتظامیہ نے انتباہ دیا ہے کہ غیر قانونی ریت نکاسی کو روکنے کے لئے آئندہ بھی اسی طرح کی سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

 

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے