कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ محمدیہ اسلامیہ ناندیڑ کے 22ویں سالانہ جلسہ عام کا شاندار انعقاد

ناندیڑ 26 فروری (حیدر علی): شہر ناندیڑ کے کھڑکپورہ علاقے میں نونہالانِ ملت کی دینی و اخلاقی تربیت کا عظیم فریضہ انجام دینے والے مدرسہ محمدیہ اسلامیہ کا 22واں سالانہ جلسہ عام کامیابی کے ساتھ مسجد بارہ امام میں منعقد ہوا۔یہ مدرسہ ادارہ دارالسلام کی زیر نگرانی چلایا جا رہا ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے۔ جلسے کی صدارت ادارہ دارالسلام کے ناظم حافظ و قاری سید نواب صاحب نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی میں مسجد احمدیہ مل گیٹ کے امام و خطیب مفتی سلیمان رحمانی صاحب اور مسجد بارہ امام کے امام و خطیب حافظ و قاری شیخ فرحان صاحب شامل تھے۔اس سالانہ جلسے میں مدرسہ محمدیہ اسلامیہ کے طلبہ و طالبات نے اپنی تعلیمی مہارت کا بہترین مظاہرہ پیش کیا۔بچوں نے قرآن پاک کی تلاوت، حمد، نعت، تقاریر، احادیث، مکالمے اور اسلامی معلومات پر مشتمل پروگرامز پیش کیے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا اور داد و تحسین سے نوازا۔مدرسے میں تقریباً 300 طلبہ و طالبات دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن میں سے 180 بچوں نے اس جلسے میں اپنی تعلیمی صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کیا۔امسال 17 طلبہ نے ناظرہ قرآن مکمل کیا جنہیں خصوصی اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔مدرسہ محمدیہ اسلامیہ میں بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے حافظ عبدالعظیم صاحب، حافظ سلمان صاحب، اور حافظ شیخ یوسف صاحب اپنی تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔جلسے کے کامیاب انعقاد میں سید اطہر حسین، غلام دستگیر، عبدالرزاق، سید عیسیٰ، رفیق مامو، عبدالنعیم، عبدالبشیر، حاجی بھائی اور مدرسہ کمیٹی کے دیگر ذمہ داران و نوجوانوں نے بھرپور تعاون کیا۔آخر میں مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔ جلسے کا اختتام مفتی سلیمان رحمانی صاحب کے دعا پر ہوا جس میں مدرسے کی ترقی طلبہ کی کامیابی اور امتِ مسلمہ کی بھلائی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے