किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ قریشیہ پرائمری اسکول، منیار گلی ناندیڑ میں طلبہ و طالبات کو مفت اسکول بیگ کی تقسیم

ناندیڑ:30 جون(راست) مدرسہ قریشیہ پرائمری اسکول، منیار گلی ناندیڑ میں تعلیمی سال 2025-26 کے تحت آج ایک پُرمسرت اور تعلیمی ماحول میں جماعت اول تا جماعت چہارم کے طلبہ و طالبات میں مفت اسکول بیگ تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس عمران صدیقی نے اپنے ہاتھوں سے بچوں میں بیگ تقسیم کیے۔ بیگ تقسیم کی اس تقریب میں مدرسے کی تمام معلمات اور اساتذہ کرام بھی موجود تھے، جنہوں نے بچوں کو تعلیم کی اہمیت بتاتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔مدرسہ قریشیہ کا مقصد صرف تعلیم نہیں بلکہ دنیاوی تعلیم کے میدان میں بھی بچوں کی مکمل رہنمائی کرنا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر طالب علم اعتماد کے ساتھ اسکول آئے، تعلیم حاصل کرے اور ایک روشن مستقبل کی طرف بڑھے۔غریب اور نادار بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے اور آئندہ بھی ایسے فلاحی اقدامات جاری رہیں گے۔والدین نے بھی طلبہ کو بیگ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ۔ بچوں میں بیگ ملنے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ یہ تقریب مدرسے کے نظم و ضبط اور تعلیمی خدمات کا ایک خوبصورت نمونہ تھی، جس سے نہ صرف والدین بلکہ مقامی لوگوں میں بھی مدرسے کے تئیں اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے