कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ فاطمہ زہرا ؓ میں جشن غریب نواز ؒکا انعقاد

ناندیڑ:29؍دسمبر(راست) بتاریخ 27/ دسمبر مطابق 6/ رجب المرجب بروز ہفتہ مدرسۃ البنات فاطمہ زہرا ؓسائی نگر ناندیڑ میں حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری علیہ الرحمۃ والرضوان کے عرس پاک کے ضمن میں خواتین اسلام کا ایک اجتماع منعقد ہوا جس میں مدرسے کی طالبات و معلمات نے حمد نعت و بیان و مکالمے پیش فرمائے محترمہ عالمہ فاضلہ آمنہ باجی (پونا) نے بھی اس موقع پر جامع خطاب پیش فرمایا ۔مدرسے کی معلمات بالخصوص محترمہ عالمہ فاضلہ صبا ارم رضویہ ، محترمہ عالمہ فاضلہ صفورہ ناز رضویہ ، محترمہ عالمہ صبا فاطمہ رضویہ ، محترمہ عالمہ غوثیہ فاطمہ رضویہ ، محترمہ عالمہ کوثر باجی نے بھی سیرت حضور غریب نواز ؒسے خواتین اسلام کو واقف فرمایا ۔ اخیر میں صلاۃ وسلام و فاتحہ ودعاء و نیاز کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔اس طرح کا پریس نوٹ مفتی عبدالعظیم رضوی امجدی نے جاری کیا۔

 

 

 

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے