कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ عربیہ معہد العلوم پھلمبری کا سالانہ اجلاس

پھلمبری :19؍جنوری(سیّد عبدالقدوس علی)مدرسہ عربیہ معہد العلوم پھلمبری کا سالانہ اجلاسِ عام بتاریخ 11 جنوری بروز اتوارمدرسہ کے بانی و مہتمم الحاج حضرت حافظ محمد صادق پٹیل صاحب کی نگرانی میں اور حضرت مولانا نظام الدین فخرالدین صاحب (مہتمم جامعہ اسلامیہ نظامیہ صوفیہ، پونہ و رکن مسلم پرسنل لا بورڈ) کی صدارت میں نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ خصوصی مقرر کی حیثیت سے حضرت مولانا مفتی حسنین صاحب دامت برکاتہم العالیہ (سرپرست اعلیٰ مدرسہ قاضی شریعت، مالیگاؤں) ، حضرت مولانا مفتی محمد مجاہد اشاعتی صاحب اور حضرت مولانا مفتی محمد صادق صاحب ٹونڈاپوری دامت برکاتہم العالیان حاضر تھے اور اپنے قیمتی بیانات سے حاضرین کو مستفید فرمایا۔ اسی موقع پر طلبہ کے لیے ڈائننگ ہال کی تعمیر کے سلسلے میں حضرت مولانا محفوظ الرحمن رحمہ اللہ کے نام سے سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا ایوب صاحب مظاہری امام ربانی تانڈا بازار، حافظ عبد الطیف صاحب ، مولانا ایوب خان صاحب تلے گاؤں باڑی ، حافظ ہارون صاحب سماج سیوک بدناپور ، مفتی عبد الرشید صاحب سنگولہ ، مفتی مختار انیس صاحب داناپور ، مولانا ظفر صاحب ستالہ ، مولانا عابد انجم ملی ، مولانا جنید عامر صاحب ، مفتی شارق انوری صاحب ، مولانا مفتی جنید صاحب قاسمی نائیگاوں ، مفتی نعیم صاحب ملی امیرتبلغی جماعت پھلمبری ،مفتی اظہر فلاحی ،مولانا شہزاد جامعی جمیعت علماء سلوڑ ، مولانا عمرملی ،حافظ سید اظہر مولانا عبدالعزیز ملتانی تانڈا بازار، حاضر تھے۔ جلسہ میں طلبہ نے نعت، تقاریر اور قرأت پیش کی۔ اجلاس کی کامیابی میں مولانا حنیف صاحب اشرفی ،ناظم مدرسہ مولانا مفتی محمد شعیب صاحب، مولانا جاوید ابن حافظ صادق پٹیل صاحب اور تمام اساتذہ و منتظمین کی خدمات قابلِ ستائش رہیں۔ مفتی ہلال صاحب کی دعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے