कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ دارُ التوحید کا ہونہار طالب علم محمّد شوریم کا پہلا روزہ

ناندیڑ:4؍مارچ ( راست) مدرسہ دارُ التوحید کا ہونہار طالب علم محمّد شوریم عبدالرحمان افغان نے صرف آٹھ سال کی عمر میں ماہِ رمضان المبارک کا روزہ رکھ کر ایک قابلِ تعریف مثال قائم کی ہے۔ اتنی کم عمر میں روزہ رکھنا اس بات کی علامت ہے کہ بچوں میں دینی شعور اور عبادت کا جذبہ موجود ہے۔رمضان المبارک کی برکتیں ہر سو بکھری ہوئی ہیں، جہاں بڑے عبادت الہی میں مصروف ہیں وہیں معصوم بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ ایسی ہی ایک ایمان افروز مثال ننھے محمد شوریم عبدالرحمان نے قائم کی ہے، جنہوں نے محض 8 سال کی عمر میں اللہ کی رضا کے لیے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھا۔شدید گرمی اور طویل دورانیے کے باوجود، محمد شوریم نے پورے جوش و جذبے کے ساتھ سحری کی اور سارا دن صبر و شکر کے ساتھ گزارا۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شوریم کئی دنوں سے روزہ رکھنے کی ضد کر رہے تھے اور آج انہوں نے اپنی لگن سے یہ ثابت کر دکھایا کہ عزم بلند ہو تو عمر معنی نہیں رکھتی۔اللہ تعالیٰ محمد شوریم کے اس نیک عمل کو قبول فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران کریں ۔ اس کے علاوہ، اللہ ان کے والدین کو بھی جزائے خیر دے، جو اپنی اولاد کی بہتر تربیت اور دین کی تعلیم میں مسلسل محنت کر رہے ہیں۔محمد شوریم نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے خوشی اور شوق کے ساتھ روزہ رکھا۔ گھر والوں اور رشتہ داروں نے بچے کی حوصلہ افزائی کی اور اس کے اس نیک عمل پر خوشی کا اظہار کیا۔مقامی لوگوں نے بھی ننھے روزہ دار کو مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اسے صحت و تندرستی کے ساتھ دین و دنیا میں کامیابی عطا فرمائے اور اس کے اس عمل کو قبول فرمائے۔اور زندگی کو دین اسلام کے تحت گزارنے میں مدد و نصرت عطا فرمائے آمین ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے