कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ حضرت عبداللہ ابن امِّ مکتومؓ اردھاپور میں 12 سالہ طالب علم نے محض 7 ماہ میں حفظِ قرانِ کریم مکمل کرلیا

اردھا پور:2؍فروری (شیخ زبیر )قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا کلام،اس کی آخری کتاب اور اس کا ایک معجزہ ہے، یہ دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے،قرآن کریم کا یہ اعجاز ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کی حفاظت کا ذمہ خود لیاہے چنانچہ قرآن کی حفاظت کے لیے سب سے پہلے حفظِ قرآ ن پر زور دیا گیا صحابہ کرام ہی کے زمانہ یہی طریقہ زیادہ محفوظ اور قابلِ اعتماد رہا ہے،ہمیشہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم میں ایک اچھی خاصی جماعت ایسی رہتی جو نازل شدہ قرآن کی آیات کو یاد کرلیتی اور راتوں کو نماز میں دہراتی تھی،خود صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کو قرآن کریم یاد کرنے کا اتنا شوق تھا کہ ہر شخص ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی فکر میں رہتا تھا اسی سنتِ صحابہ کو زندہ رکھتے ہوئے مدرسہ حضرت عبداللہ ابن امِّ مکتومؓ اردھاپور ضلع ناندیڑ کےہونہار طالبِ علم محمد عزیر ابن محمد ذاکر صاحب اردھاپور نے صرف 12سال کی قلیل عمر میں قران کریم مکمل حفظ کر لیا قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس ننھے حافظِ قران نے محض 7 ماہ مسلسل محنت، لگن اور استقامت کے ساتھ قران کریم کو اپنے سینے میں محفوظ کرنے کی سعادت حاصل کی اتنی کم عمر میں 7 ماہ کے قلیل عرصہ میں قران کریم مکمل حفظ کرنا نہ صرف اس بچے کی ذہانت اور محنت کا مظہر ہے بلکہ یہ مدرسہ کے تعلیمی ماحول، اساتذہ کی انتھک کوششوں اور منظم تربیت کا بھی واضح ثبوت ہے اہل علم کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی جن بندوں سے دین کا کام لینا چاہتے ہیں انہیں کم عمری میں ہی قران سے جوڑ دیتے ہیں، موصوف کی اس بابرکت کامیابی پرمدرسہ ہذا میں علاقہ مرہٹواڑہ کی مشہور ومعروف شخصیت بزرگ عالمِ دین حضرت مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی بانی ومہتمم مدرسہ ہذا کے زیرصدارت 29 جنوری بروز جمعرات صبح 10:00 بجے ایک روح پرور مجلس تکمیل حفظِ قران کریم ودعائیہ نشست کا انعقاد کیا گیاجس میں علماء کرام، اساتذہ, طلباء،اہلِ علاقہ کی( مرد وخواتین ) بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر موصوف طالب علم اور ان کے والد محترم کو ڈھیر ساری مبارک باد پیش کی گئ اجلاس میں موجود اکثر مہمانوں نے اساتذہ کرام اور مدرسہ کے انتظامیہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کی اور اس بات کا اظہارِ خیال کیا کہ مدرسہ کے انتظامیہ کی مخلصانہ کوششوں کی بدولت مدرسہ عبداللہ ابن امِّ مکتومؓ اردھاپور علم دین کے فروغ میں مسلسل ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے اور علاقہ میں ایک مثالی دینی ادارہ بن چکا ہے نیز مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی بانی ومہتمم مدرسہ ہذا کی ایماء وخواہش پر حضرت مولانا محمد سعد عبداللہ صاحب ندوی کی رقت آمیز دعا پر مجلس ختم ہوئی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے