कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ حضرت عبداللہ ابن امِّ مکتومؓ اردھاپور کا سالانہ وانعامی جلسہ کا کامیاب انعقاد

اردھاپور:5؍فروری ( راست) بتاریخ 4فروری 2025 بروز منگل صبح 10 بجے تا ظہر مدرسہ حضرت عبداللہ ابن امِّ مکتومؓ اردھاپور کا سالانہ وانعامی جلسہ حضرت مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی کی صدارت میں مدرسہ ہذا میں منعقد ہوا ۔ تلاوت قران و نعتیہ کلام کے بعد مدرسہ ہذا کے طلبہ کرام نے دلچسپ تعلیمی مظاہرہ پیش کیا ۔ اس کے بعد حافظ محمد یوسف صاحب اشاعتی اردھاپور نے حافظ قران کی فضیلت پر مفصل خطاب فرمایا ۔ بعدہ ٗمولانا عبدالوحید صاحب اشاعتی نے قران کی فضیلت واہمیت پر مختصر پُر مغز خطاب فرمایا اور آئے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کر کے شکریہ ادا کیا ۔ ساتھ ہی تمام معاونین محبین مخیرین کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ بعدہ ٗصدرِاجلاس وحاضرین کے روبرو تکمیل حفظِ قران والے طلبا نے اپنے آخری سبق سناکر حافظِ قران کی سعادت حاصل کی ۔اس کے بعد اردھاپور واطراف کے علماء کرام وائمہ عظام کا استقبال کیا گیا اورمدرسہ ھذا کے اساتذہ واسٹاف کو بیاگ،ایک جوڑی لباس،رومال بطور ہدیہ پیش کیاگیا ۔ اس کے بعد مسابقہ(انجمن اصلاح الکلام) کے چار فروعات نعت،تقریر،خطبات،اذان، میں درجہ اول،دوم،سوم سے کامیاب ہونے والے طلباء کو بطور انعام ایک قران،بیاگ،ایوارڈ،میڈل دیاگیا ۔صدرِاجلاس حضرت مولانا عبدالوہاب بیتی بانی ومہتمم مدرسہ ہذا کے صدارتی خطاب ودعا پر اجلاس ختم ہوا۔ اس اجلاس میں ائمہ کرام اردھاپور،اساتذہ،طلباء اور طلباء کے سرپرست مرد وخواتین کےعلاوہ کثیر تعداد میں عوام الناس شریک تھے ۔ اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں حافظ نوید عمران صاحب، حافظ محمد یوسف صاحب وجمیع اساتذہ کرام نے اہم رول ادا کیا ۔ اس اجلاس کی نظامت مولانا محمد زبیر صاحب نے بحسنِ خوبی انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے