कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ تاج المساجد میں طلبہ و طالبات کو مفت یونیفارم کی تقسیم

ناندیڑ:3؍دسمبر(راست) مدرسہ تاج المساجد میں دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لیے 30؍نومبر بروز اتوار، نمازِ ظہر کے بعدکمیٹی اور ذمہ داران کی جانب سے مفت یونیفارم تقسیم کیے گئے۔اس پُرمسرت موقع پر مفتی عبدالعظیم رضوی امجدی نے اپنے ہاتھوں سے طلبہ و طالبات میں یونیفارم تقسیم کیا اور بچوں کو ہدایت کی کہ وہ پابندی سے وقت پر مدرسے آکر پوری توجہ کے ساتھ تعلیم حاصل کریں، کیونکہ دینی تعلیم انسان کی زندگی سنوارنے کا ذریعہ ہے۔اس موقع پر مسجد کے خطیب و امام مولانا عبد الکلیم رضوی بھی موجود تھے جن کی مسلسل محنت، لگن اور دینی خدمات کی وجہ سے حاضرین میں خوشی کی لہر دیکھی گئی۔اس تقریب میں مسجد کے نائب صدر الٰہی بخش، سیّد مزمل صاحب، موسیٰ خان اور قاسم بھائی سمیت دیگر معزز حضرات بھی شریک رہے۔ چند ذمہ داران مجبوریِ کار کی وجہ سے موجود نہ رہ سکے، مگر ان کی نیت اور تعاون کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔تقسیمِ یونیفارم کی یہ تقریب نہ صرف بچوں کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوئی بلکہ والدین اور محلے کی عوام نے بھی اس اقدام کو سراہا اور مدرسے کی خدمات کی تعریف کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے