कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ انوار العلوم یوسفیہ یوسف کالونی کے طلبہ کی تقریری مقابلے میں شاندار کامیابی

پربھنی:18؍اگست( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) الحمدللہ! رحمن فاؤنڈیشن برانچ پربھنی کی جانب سے 17 اگست بروز اتوار ایک شاندار تقریری مقابلہ بموقع یومِ آزادی بمقام شالیمار فنکشن ہال پربھنی شہر میں منعقد ہوا، جس میں اقامتی مدارس و مسجد میں چلنے والےمکاتب کے منتخب طلبا نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ مسلم مجاہدینِ آزادی، تحریکِ آزادی میں علماء کا کردار اور جنگِ آزادی میں مسلم خواتین کا کردار ان عنوانات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس مقابلے میں مدرسہ انوار العلوم یوسفیہ ، یوسف کالونی، پربھنی کے طلباء نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامعین کے دل جیت لیے۔ خوشی کی بات ہے کہ شیخ ذوالفقار یاسین نے انعام دوم اور عبدالباری عبدالباسط نے انعام سوم حاصل کیا۔کامیاب طلباء کو بطور انعام نقد رقم ، مومنٹو اور دیگر اشیاء کے ساتھ ساتھ اسناد (سرٹیفکیٹ) سے بھی نوازا گیا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور دوسرے طلباء کے لیے بھی یہ محرک بنے۔یہ کامیابی نہ صرف طلباء کے لیے باعثِ مسرت ہے بلکہ ان کے اساتذہ بالخصوص استادِ محترم حافظ محمد یوسف نعمانی، مدرسے کے ذمہ داران اور پورے ادارے کے لیے بھی فخر کا مقام ہے۔ماشاءاللہ! رحمن فاؤنڈیشن برانچ پربھنی کی پوری ٹیم طلباء میں دینی، علمی اور فکری ذوق پیدا کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔ وقتاً فوقتاً مختلف تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد کر کے بچوں کے اندر اعتماد، محنت اور شوق کو پروان چڑھاتی ہے۔ ان کی یہ کوششیں واقعی لائقِ تحسین ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان طلباء ، اساتذہ ، مدرسہ انوار العلوم یوسفیہ اور رحمن فاؤنڈیشن سب کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے ، انہیں دین و دنیا میں مزید کامیابیاں اور ترقیات نصیب فرمائے ، اور ان کی کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما۔ آمین ۔اس طرح کی معلومات حافظ یوسف نعمانی نے دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے