किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدرسہ انوار العلوم یوسفیہ یوسف کالونی کے طالب علم کو نماز کی پابندی پر سائیکل انعام

پربھنی:22؍جون ( محمد سرور شریف ضلع نامہ نگار) بچوں میں نماز سے محبت اور پابندی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے الخیر فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک بابرکت مہم چلائی گئی، جس کے تحت 2500 نماز کی ڈائریاں تقسیم کی گئیں۔ اس مہم کا مقصد مکاتب و مدارس کے طلبہ میں نماز کی عادت ڈالنا تھا۔الخیر فاؤنڈیشن ایک فعال رفاہی ادارہ ہے جو تعلیمی، تربیتی اور دینی میدان میں بچوں کی اخلاقی تعمیر و ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ خاص طور پر نئی نسل میں دینی شعور اور عبادات سے لگاؤ پیدا کرنے کے لیے ان کے یہ اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔مجموعی طور پر 300 بچوں نے پابندی سے نماز ادا کی، جن میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے 25 طلبہ کو بطور انعام سائیکلیں دی گئیں، جب کہ دیگر بچوں کو بھی ترغیب و حوصلہ افزائی کے لیے انعامات سے نوازا گیا۔مدرسہ انوار العلوم یوسفیہ، یوسف کالونی، یوسفیہ مسجد کے 30 طلبہ نے اس مہم میں حصہ لیا، جن میں سے 17 طلبہ نے مسلسل 40 دن تک نماز کی مکمل پابندی کی۔ انعام یافتگان میں مدرسہ کے ہونہار طالب علم محمد عمر بن محمد شاہد کو بھی شامل کیا گیا، جنہیں قرعہ اندازی میں سائیکل انعام میں ملی۔اس جلسے اور پروگرام میں مولانا حذیفہ صاحب وستا نوی اور موٹیویشنل اسپیکر منور زماں صاحب کو بھی مدعو کیا گیا تھا اور انہوں نے بھی شرکت فرمائی اور اپنے دستِ مبارک سے بچوں کو انعامات تقسیم کیے۔یہ کامیابی مدرسہ کے اساتذہ، والدین اور طلبہ تینوں کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے، جو یقیناً قابلِ مبارکباد ہے۔ اس طرح کی مہمات بچوں کے دلوں میں دینی جذبہ بیدار کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے