कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مدارس کو نوٹس دینا آئین کی خلاف ورزی:واصف واعظی

لکھنؤ: 28 جولائی:مدارس کاسرکاری خزانے کا بوجھ کم کرنے اورناخواندگی کی شرح مٹانے میں اہم رول مدارس اسلامیہ کو تعلیمی بورڈ سے جگہ جگہ نوٹس دینا دستور ہند کے خلاف ہے۔ مدارس آرٹیکل 30کے تحت پورے ملک میں قائم کئے گئے ہیں، آج ملک میں ہزاروں مدارس بنام مکتب اورسنسکرت پاٹھ شالہ کے نام سے برسوں سے چل رہے ہیں جہاں طلبہ سے نہ کوئی فیس لی جاتی ہے اور نہ ہی سرپرستوں پر کسی قسم کا کوئی مالی بوجھ ڈالا جاتا ہے۔ ایسا بھی نہیں ہے کہ وہاں صرف دینیات کانصاب پڑھایا جاتا ہے بلکہ مدارس میں تو انگلش، ہندی، ریاضی، سائنس اور جغرافیہ سبھی سبجیکٹ پڑھائے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں اترپردیش حکومت کو مدارس کا احسان مند ہونا چاہیے کہ یہ مدارس سرکاری خزانے کا بوجھ کم کررہے ہیںاور ناخواندگی کی شرح مٹانے کاکام کررہے ہیں۔مذکورہ خیالات کا اظہار ٹیلے شاہ مسجد کے شریک متولی مولاناسید شاہ واصف حسن واعظی نے یوپی میں مدارس کو دئے جارہے نوٹس پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ یوپی میں سرکاری اسکولوں کی تعلیمی صورتحال کیا ہے، دنیا اپنی نگاہوں سے دیکھ رہی ہے۔اس کے برعکس مدارس و مکاتب میں بہتر ین ضابطہ تعلیمات اورکھیل کود کی سہولیات دستیاب ہیں ۔یوپی حکومت کو چاہئے کہ ان مدارس کو منفی نظریہ سے دیکھنے کے بجائے ان سے تعاون کرناچاہیے، ووٹ حاصل کرنے کیلئے اور بھی طریقے اختیار کئے جاسکتے ہیں لیکن اقتدار کیلئے تعلیم گاہوں کی قربانی دینا عقلمندی نہیں بلکہ بدنیتی کہی جا سکتی ہے اگر دھارمک سنستھا کہہ کر ہی مدارس ،مکاتب ،اسکول اور کالج بند ہوسکتے ہیں تو کیا مذہب کی آڑ لیکر ہی اقتدار تک پہنچنے والی حکومت دوسرے مذاہب کے پرائیویٹ اسکولوں اورپاٹھ شالاؤں کو بھی بند کرنے کا فرمان سنائے گی؟ ہر فیصلہ فرقہ پرستی کا عینک لگا کر نہیںکیا جاناچاہیے، یکطرفہ فیصلہ ملک کے مفاد میں ہرگز نہیں ہوسکتا ہے۔انہوںنے کہاجب پوری دنیا اسکول اورتعلیم گاہیں زیادہ سے زیادہ کھولنے پر زور دے رہی ہے اور تعلیمی میدان میں سبقت حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے تو ایسے میں یوپی جیسی بڑی ریاست میں تعلیم گاہوں پر چھاپے ماری اور انھیں بند کرنے کا فرمان ملک کے لیے نہایت نقصان دہ ہے۔ یہ مدارس ہی ہیں جن میں اے پی جے عبدالکلام، ملک کے پہلے صدر جمہوریہ ڈاکٹرراجندرپرشاد، ویر عبدالحمید ،بریگیڈئر عثمان جیسے لاکھوں مجاہدین آزادی پڑھ لکھ کرملک کیلئے اپنی نمایاںخدمات انجام دیں۔انہوںنے کہا ہم حکومت اتر پردیش سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے اور آئین کی دفعہ 30کے خلاف مدارس کو نوٹس دینے والوں پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے