कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محمد یوسف محمد مولانا کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب

ضلع انفارمیشن آفس کی جانب سے اعزاز

ناندیڑ: 8 جولائی(نامہ نگار) ضلع انفارمیشن آفس کے ڈرائیور جناب محمد یوسف محمد مولانا اپنی مقررہ عمر کے مطابق 30 جون 2025 ء کو ملازمت سے سبکدوش ہوگئے۔ اس موقع پر آج ضلع انفارمیشن آفس میں ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔اس تقریب میں ضلع انفارمیشن آفیسر پرمود دھونگڑے، نائب مدیرہ الکا پاٹل، سینئر کلرک کاشی ناتھ آریوار، کلرک و ٹائپسٹ انیل چوہان اور چپراسی چندرکانت گوڈھنے موجود تھے۔اس موقع پر جناب دھونگڑے، محترمہ پاٹل اور جناب آریوار نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے جناب محمد یوسف محمد مولانا کو ان کی سبکدوشی پر مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب کی شروعات میں دفتر کے دیگر ملازمین کی جانب سے انہیں شال، ناریل اور تحفہ پیش کر کے عزت و احترام کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے