कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محمد عزیز محمد حفیظ سابق مدرس کا انتقال، شہر میں رنج و غم کی لہر

ملکاپور، 14 مارچ (محمد احسان سر ) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں نہایت نیک، خوش مزاج اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک سابق مدرس محمد عزیز محمد حفیظ (ساکن تاج نگر ، پارپیٹھ، ملکاپور ) بروز جمعہ تقریباً 1 بجے حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث اس داعی اجل کو لبیک کہہ کر اس دارفانی سے رخصت ہوگئے. مرحوم محمد عزیز بھائی ، پرنسپل محمد شاکر زیڈ اے اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج ملکاپور کے بڑے بھائی تھے. ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی اہلِ علاقہ و سماجی ، تعلیمی و مقامی حلقوں اور جاننے والوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی. مرحوم وقار و شرافت کی ایک روشن علامت تھے وہ اپنی شرافت، ملنساری اور عمدہ اخلاق و سادگی کی وجہ سے معاشرے میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ روزے کی حالت میں اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے، اللہ ربّ العزت مرحوم کو غریق رحمت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمِین. آپ کے چلے جانے پر اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب ، دوست و احباب و ملاقاتی بہت غمزدہ ہیں. مرحوم کی نمازِ جنازہ کل 14 مارچ بروز سنیچر صبح 9 بجے ادا کی جائیگی اور جنازہ تاج نگر ،پارپیٹھ نمبر 2 اسکول سے اٹھایا جائے گا. مرحوم کے انتقال پر اہلِ محلہ، دوست احباب اور رشتہ دار و متعلقین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی اور مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی. ( سوگواران: محمد رفیق حفیظ ، پرنسپل محمد شاکر سر ، ڈاکٹر ساجد حفیظ و فیملی)

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے