कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محمد عبدالحفیظ پٹنی اردو پرائمری اسکول، نریگاؤں، اورنگ آبادمیں یومِ جمہوریہ تقریب –

اورنگ آباد:28؍جنوری (راست) 26 جنوری کے موقع پر محمد عبدالحفیظ پٹنی اردو پرائمری اسکول، نریگاؤں، اورنگ آباد میں یومِ جمہوریہ پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر اسکول کے صدرِ معلم و ہیڈ ماسٹر محمد مظہرالدین سر کی سرپرستی حاصل رہی، جبکہ اسکول کے تمام اساتذۂ کرام پروگرام میں موجود تھے۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں اسکول کے طلبہ نے اپنی محنت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے تینوں زبانوں میں یومِ جمہوریہ پر تقاریر پیش کیں۔ اس کے علاوہ بچوں نے ایک سبق آموز ڈراما بھی پیش کیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔اسٹیج پروگرام کے بعد کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبہ کو ہر سال کی طرح اس سال بھی اسکول کے مددگار معلم شفیق الرحمن سر کی جانب سے انعامات دیے گئے۔ انعامات کی تقسیم صدرِ معلم محمد مظہرالدین سر اور تمام اسکول اسٹاف کے ہاتھوں عمل میں آئی۔پروگرام کے اختتام پر صدرِ معلم محمد مظہرالدین سر نے طلبہ، والدین اور اسکول کے تمام اساتذۂ و غیر تدریسی عملے کا شکریہ ادا کیا اور یومِ جمہوریہ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔

 

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے