कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محمد سلیم جاوید سر کے ریٹائرمنٹ اور حج کی سعادت پر شاندار دعوتِ طَعام و استقبالیہ

ملکاپور :29/ مارچ (محمد احسان سر ) ملکاپور زیڈ اے اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے مخلص، دیانتدار، ملنسار اور ہر دلعزیز معلم محمد سلیم جاوید سر کی تقریباً 37 سالہ طویل و باوقار خدمات کے اختتام پر ان کے اعزاز میں انکی جانب سے ایک پُروقار دعوتِ طَعام و استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا. یہ تقریب ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں شہر اور اطراف کے سیاسی وسماجی معززین، تعلیمی شخصیات، ساتھی اساتذہ، طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی.محمد سلیم جاوید سر 31 مارچ 2026 کو اپنی ملازمت بخیریت، عزت و احترام کے ساتھ مکمل کرکے سبکدوش ہو رہےہیں. اپنی خوش اخلاقی، ملنساری اور خوش مزاجی کے باعث وہ نہ صرف طلبہ بلکہ ساتھیوں میں بھی بے حد مقبول رہے. انہوں نے اپنی تدریسی خدمات نہایت خلوص، محبت، ایمانداری اور خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیں اور اسکول کے دیگر انتظامی امور میں بھی ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا. ان کی ایک نمایاں خصوصیت پینشن کیس تیار کرنے میں مہارت ہے، جس کے ذریعے انہوں نے بے شمار افراد کی بغیر کسی معاوضہ پینشن کیس تیار کی اور صرف خدمت و محبت کے مقصد سے اس متعلق رہنمائی کی اور کرتے ہیں، وہ نہ صرف اپنی خدمات مفت انجام دیتے ہیں بلکہ اس کام میں آنے والے اخراجات بھی خود برداشت کرتے ہیں، جو ان کی بے لوث خدمت اور دریا دلی کی یہ ایک روشن مثال ہے. حال ہی میں محمد سلیم جاوید سر اور ان کے اہل خانہ کو عمرہ کی سعادت حاصل ہوئی، جبکہ اسی سال انہیں پورے خاندان کے ساتھ حج بیت اللہ کی ادائیگی کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے. اس مبارک و خوشی کی سعادت پر تقریب میں موجود افراد نے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور انکا والہانہ استقبال کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا. تقریب کے دوران مختلف معززین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد سلیم جاوید سر کی تعلیمی، سماجی اور فلاحی خدمات کو سراہا اور ان کی زندگی کے اس نئے مرحلے کے لیے نیک خواہشات پیش کیں. مہمانوں کے لیے پرتکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا. یہ تقریب ایک یادگار موقع ثابت ہوئی جس میں محبت، خلوص اور عقیدت کے جذبات نمایاں طور پر دیکھنے کو ملے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے