कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محمد رضوان سر ( کولہا پور ) کا ریاستی صدر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ برائے پرائمری تقرر

تمام ضلع صدور کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تہنیت

پربھنی:2؍فروری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) بتاریخ 2 فروری 2025 بروز اتوار لیڈی ہوا بائی اردو گرلز ہائی اسکول پونہ میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی ایک صوبائی مشاورتی میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر محمد رضوان سر ( کولہا پور ) کا ریاستی صدر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ برائے پرائمری تقرر عمل میں آیا ۔اس موقع پر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی و جنرل سیکریٹری ساجد نثار احمد نے رضوان سر کا استقبال کرتے ہوئے انہیں تقرری و منتخبی کا لیٹر دیا ،ساتھ مبارک باد دیتے ہوئے اور گل پیش کرتے ہوئےامیر خان سر ضلع صدر ہائی اسکول پربھنی ، محمدمجاہد قریشی سر ضلع صدر ہائی اسکول ناندیڑ و ضلع صدر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ پرائمری اسکول محمد سرور شریف پربھنی دیکھے جاسکتے ہیں ۔ اس طرح ریاستی عہدیداران کی موجودگی میں تمام ضلع صدور کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سہارا سوشل ایجوکیشن سوسائٹی پونہ و اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے اشتراک سے گل ، شال اور سرٹفکیٹ دے کر استقبال کیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے