कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محمد داؤد سر کو قومی سطح کا ایوارڈ تفویض ہونے پر مہاراشٹر اُردو سنگھرش سمیتی کی جانب سے گلپوشی و مبارکباد

ناندیڑ : 3؍نومبر(راست)ایکتا اُردو پرائمری اسکول اردھاپور کے معروف معلم اور سماجی کارکن محمد داؤد سر کو اُن کی تدریسی، علمی اور تعلیمی خدمات کے اعتراف میں 26 اکتوبر 2025 کو غالب اکیڈمی دہلی میں قومی سطح کا ایوارڈ تفویض کیا گیا، جو کہ ملت اُردو کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔اس موقع پرمہاراشٹر اُردو سنگھرش سمیتی کی جانب سے ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں داؤد سر کو پھولوں کا ہار پہنا کر اُن کی خدمت میں گلپوشی کی گئی اور اُنہیں دلی مبارکباد پیش کی گئی۔مہاراشٹر اُردو سنگھرش سمیتی کے ریاستی صدر نوید قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’داؤد سر کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ یہ پوری اُردو برادری کے لیے باعثِ فخر اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے۔‘‘
اس موقع پر کئی معزز اساتذہ، تعلیمی اداروں کے نمائندگان، اور سماجی کارکنان نے شرکت کی اور محمد داؤد سر کی خدمت میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مہاراشٹر اُردو سنگھرش سمیتی کےعبدالباری سر جوائنٹ سیکریٹری نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی ،ضیاءالحق سر ریاستی سیکریٹری نے طلباء و طالبات کو تعلیم میں در پیش مسائل پر اپنی بات رکھی اور عبدالواسع سر ریاستی سوشل میڈیا انچارج نے کہا کہ طلباء و طالبات کو پرائمری سطح سے ہی مسابقتی ( Competitive ) امتحان کی تیاری کرانے پر زور دیا ۔آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ نشست اختتام پذیر ہوئی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے