कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محمد داؤد زید کا (NEET) میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے کے بعد ایمسAIIMS میں داخلہ

ناندیڑ:25؍اگست(راست)نیٹ NATIONAL CUM ENTRANCE TEST کا امتحان ملک میں میڈیکل کورسز میں داخلے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ اس امتحان کے ذریعے طلباء ایم بی بی ایس، بی اے ایم ایس، بی ڈی ایس اور دیگر میڈیکل کورسز کے لیے داخلہ کے اہل ہوتے ہیں۔اس مرتبہ قومی سطح پر تقریبا تیئس لاکھ طلباء نے اس امتحان میں شرکت کی تھی۔اس قومی سطح کے امتحان میں ناندیڑ کے قدیم ادارہ مدینتہ العلوم ہائی اسکول ناندیڑ کے معروف و مخلص معلم محمد مجید احمد سر کے فرزند محمد داؤد زید نے720 میں سے 690 مارکس حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی اور ملکی سطح کا 3790 رینک حاصل کیا تھا۔اس امتحان کے بعد میڈیکل کونسیلینگ کمیٹی MCC نے پہلے مرحلے میں الاٹمنٹ کا نتیجہ جاری کردیا ہے۔جس میں ہونہار طالب علم محمد داؤد زید محمد مجید احمد کو قومی سطح کے ٹاپ رینک "دیوگڑھ ایمس،دیوی پور جھارکھنڈ میں داخلہ حاصل کرنے کا الاٹمنٹ جاری کیا گیا ہے۔ایمسAIIMS آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز یہ ادارہ بھارت کا سب سے معتبر میڈیکل کالجز اور ریسرچ ادارہ میں سے ایک ہے۔جو ملک کے مختلف خاص شہروں میں واقع ہے ۔ہونہار طالب علم محمد داؤد زید محمد مجید احمد کو دیو گڑھ ایمس میں داخلہ حاصل کرنے پر مدینۃ العلوم ہائی اسکول ناندیڑ کی صدر معلمہ محترمہ متین اطہر صاحبہ اور محمد شکیل احمد سر سپروائزر ،شیخ عبداللہ سر، محمد عبد السمیع سر، شیخ سمیر سر، محمد مکرم سر، فیروز اتنورکر سر، عبدالرحیم سر،کامل حسینی سر، محمد آصف سر، محمد عقیل سر وغیرہ نے مبارک باد پیش کی اور طالب علم محمد داؤد زید اور محمد مجید احمد سر کی شال پوشی و گلپوشی پیش کی گئی۔واضح رہے کہ اس نمایاں کامیابی میں محمد مجید احمد سر کے ساتھ انکی اہلیہ محترمہ کا بھی اہم کردار رہا۔چنانچہ صدر معلمہ محترمہ متین اطہر صاحبہ نے خصوصی طور پر محمد مجید احمد سر کی اہلیہ محترمہ کی شال پوشی اور گلپوشی کرکے مبارک باد پیش کی۔محمد مجید احمد سر تقریبا ۳۵ سالوں سے تدریس کے مقدس پیشہ سے منسلک ہیں۔ وہ ایم-یو انگلش اسکول ناندیڑ میں تدریسی خدمات کے بعد مدینۃ العلوم ہائی اسکول ناندیڑ میں تدریسی خدمات بحسن خوبی انجام دے رہے ہیں۔ان کی مخلصانہ تدریسی خدمات کی وجہ سے کئی طلباء ملک و بیرون ممالک اعلی عہدوں پر فائز ہیں۔گلپوشی کا پروگرام محمد مجید سر کے مکان پر عمل میں آیا۔پروگرام کے اختتام پر صدر معلمہ محترمہ متین اطہر صاحبہ اور اسکول کے اساتذہ کرام نے ہونہار طالب علم اور ان کے افراد خانہ کو دعاؤں سے نوازا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے