कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محمد اعجاز محمد نواز ’’نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ ‘‘سے سرفراز

ناندیڑ:4/نومبر ( راست) قومی اُردو شکشک کرمچاری سنگھ کے زیر اہتمام نیشنل اُردو ٹیچر ایوارڈ تقسیم پروگرام ہر سال دہلی میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں ہر سال پورے ملک سے 100 فعال اساتذہ اکرام کو اعزاز سے نوازا جاتا ہے امسال اس اعزاز سے ریاست مہاراشٹر سے ناندیڑ ضلع کے ضلع پریشد اردو اسکول دیلوب بزرگ کے متحرک و فعال معلم الحاج محمد اعجاز محمد نواز کو نوازا گیا- یہ مہاراشٹر انڈر پریویلیجیڈ ٹیچرس اسوسییشن کے ضلعی صدر ہیں ان کی تعلیمی سرگرمیوں اور ان کے زور قلم کے ساتھ بقائے اردو اور ترقی تعلیم کے ساتھ طلبہ اساتذہ اور سرپرستین کو درپیش تعلیمی مسائل حل کرنے کے لیے ہمیشہ سرگرم شخصیت کے مالک ہیں انکی تمام تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں دہلی میں غالب اکیڈمی میں قومی کرمچاری شکشک سنگھ اس تنظیم کی جانب سے قومی نیشنل اردو ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ،یہ ایک بہترین و بیباک تعلیمی خدمت گار ہیں ، ان کے متعلق مضامین کئی اخبارات میں مسلسل شائع ہوتے ہیں ، اس سے پہلے بھی یہ ریاستی سطح، اور ضلعی سطح پر ایوارڈ اور ٹرافی حاصل کرچکے ہیں ، ان کے افراد خاندان کے ساتھ ضلع ناندیڑ کی شکشن ادھیکاری پراتھمیک محترمہ سویتا برگےصاحبہ مپٹا اساتذہ تنظیم کے بانی عالیجناب سنیل مگرے صاحب مپٹا اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر عالیجناب ڈاکٹر سمیع اللہ خان صاحب ، ریاستی نائب صدر عالیجناب معین سوداگر صاحب ، تمام اراکین قومی کرمچاری اردو شکشک سنگھ( گورنمنٹ سے منظور شدہ)کے قومی صدر عالیجناب چودھری واصل علی گرجر صاحب ، قومی نائب صدر عالیجناب مہتاب صاحب ، ریاستی صدر عالیجناب عابد خان صاحب ، ریاستی نائب صدر عالیجناب زین العابدین صاحب ، اردھاپور تعلقہ کے گٹ شکشن ادھیکاری عالیجناب گوڑ بولے ، اردھاپور کلسٹر کے کیندر پرمکھ عالیجناب وکاس چوہان صاحب اور تعلیمی عہدیداران اور ان کے تمام اقربا اور ساتھی اساتذہ کی جانب سے انھیں مبارکباد پیش کی گئی ۔ اس ایوارڈ سے نوازے جانے پر ضلع ناندیڑ کے تعلیمی حلقوں میں سراہنا کی جا رہی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے