किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محمدیہ انٹرنیشنل انگلش اسکول، ہنگولی میں بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ ڈاکٹرز ڈے كا کامیاب انعقاد

ہنگولی:یکم؍جولائی(صباء فردوس): محمدیہ انٹرنیشنل انگلش اسکول ہنگولی میں یکم جولائی 2025 بروز منگل كو نہایت شاندار اور پُروقار انداز میں یومِ ڈاکٹرز کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد انسانیت کی خدمت میں دن رات مصروف ڈاکٹروں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور نئی نسل کو اس مبارک پیشہ کی اہمیت سے روشناس کروانا تھا۔پروگرام میں اسکول کے فعال و ہمدرد رہنما و بانی ادارہ شیخ نہال بھیا کے علاوہ شہر کی معروف و معزز طبی شخصیات ڈاکٹر راہول واگھمارے سر، ڈاکٹر سندھیا ہٹکر واگھمارے میڈم، ڈاکٹر فیصل علی سر اور ڈاکٹر مدثر سر بطور مہمانانِ خصوصی شریکِ محفل رہے۔ ان معزز مہمانوں کی آمد نے پروگرام کو چار چاند لگا دیے۔پروگرام کا آغاز ربِ کریم کے بابرکت نام اور قرآنِ مجید کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد طلبہ کی جانب سے پراثر تقاریر، ننھے بچوں کی دلچسپ رول پلے، ڈاکٹروں کی مختلف خصوصیات پر مبنی معلوماتی پریزنٹیشن اور ڈاکٹروں کی خدمت میں شکریہ کے خوبصورت اقوال پیش کیے گئے، جنہیں سامعین نے زبردست تالیاں بجا کر سراہا۔اس موقع پر معزز مہمانوں کی گلپوشی و شال پوشی اسکول کے صدرِ ادارہ شیخ نہال بھائی کے ہاتھوں انجام پائی اور ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔مہمانانِ خصوصی نے اپنی پُراثر تقریروں میں ڈاکٹروں کی اہمیت، صحت کی قدر، اور انسانیت کی خدمت کے جذبے پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کو خدمتِ خلق، ایثار اور لگن کا پیغام دیااور تمام مہمانانِ گرامی، اساتذہ اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا ۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے