कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محسن ساحل کو ‘ممبئ میئر ایوارڈ برائے تعلیمی خدمات

ممبئی:18؍مارچ (راست) میونسپل کارپوریشن ممبئی کے تعلیمی شعبے میں درس و تدریس کے پیشے سے وابسطہ نہایت قابل معلم اور شاعر محسن ساحل کو ان کی تیرہ سالہ تدریسی خدمات کے لیے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ‘ ممبئی مئیر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے – اس موقع پر بی ایم سی جونٹ کمشنر ڈاکٹر امت سینی، بی ایم سی ڈائریکٹر پراچی جامبیکر، ایجوکیشن آفیسر راجیش کنکال، ایجوکیشن آفیسر ممتا کھرے، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کرتوردھن کڑوے، ڈیپٹی ایجوکیشن آفیسر اجئے وانی، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نثار خان، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر مختار شاہ، سپریٹینڈنٹ کسن پاوڑے اور دیگر اہم شخصیات کے ہاتھوں اعزازات سے نوازا گیا-محسن ساحل کا اصل نام شیخ محسن شیخ الیاس ہے – وہ مہاراشٹر کے عمرکھیڑ ضلع ایوت محل میں پیدا ہوئے- بی ایم سی میں بطور معلم تقرری کے بعد ممبئی میں مستقل سکونت اختیار کی – رفیع نگر میونسپل اردو اسکول گوونڈی میں بطور معلم تدریسی خدمات انجام دیتے ہیں- محسن ساحل نے ایم۔ اے (اردو، مراٹھی، نفسیات، تعلیم) ،بی۔ ایڈ۔ ڈی ایس ایم، ڈی ایڈ، ڈی یو جی، وغیرہ ڈرگیاں حاصل کیں-گزشتہ تیرہ برسوں سے تعلیمی شعبے کے ساتھ ساتھ ادب کے میدان میں بھی متحرک ہیں- بطور شاعر ، نوجوان نسل میں محسن ساحل کا نام نہایت اعتماد سے لیا جاتا ہے، حال ہی میں ان کی غزلوں کا مجموعہ ‘ بیچ سمندر ساحل، شائع ہوکر مقبول عام ہوچکا ہے-علاوہ از ایں تعلیمی اور ادبی حوالے سے ان کی کئ کتابیں شائع ہو چکی ہیں، جن میں ‘ ہمہ آفتاب بینم،تحریر پس تحریر،یادوں کی روشنی، وغیرہ شامل ہیں-آپ بال بھارتی اردو لسانی کمیٹی کے رکن بھی منتخب کیے گئے ہیں- طلبہ کے لیے محسن ساحل کی کتاب مخزن العلوم (اسکول کے طلبہ کے لیے روزانہ کی اسمبلی پر مبنی کتاب، سن 2015)،نظیر کی نظمیں (بچوں کے لیے نظیر اکبر آبادی کی شاعری پر مبنی کتاب) بھی کافی فائدہ مند ثابت ہوئی ہیں- آپ نےایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے تحت بی ایم سی مہاراشٹر اسٹیٹ آن لائن ایجوکیشن پروگرام 2019-20 میں چینل نوڈل آفیسر کے طور پر نمایاں خدمات انجام دیں۔پہلی اور دوسری جماعت کے طلبہ کے لیے "آؤ لکھنا سیکھیں” نامی کتاب تیار کی، جو میونسپل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ذریعے طلبہ کو فراہم کی گئی۔بال بھارتی کے تحت پہلی سے نویں جماعت کی نصابی کتابوں کی تیاری میں حصہ لیا۔غیر اسکولی بچوں کو تعلیم سے جوڑنے کے لیے گھروں میں جا کر آگاہی مہم چلائی۔قومی و بین الاقوامی اخبارات اور رسائل میں آپ کی شاعری اور نثری تخلیقات شائع ہو چکی ہیں۔قومی و بین الاقوامی مصنفین کی ڈائریکٹری میں آپ کا نام شامل ہے۔ آپ نے کئ قومی اور بین الاقوامی سطح پر منعقدہ مشاعروں میں شرکت کی۔محسن ساحل نے تعلیم اور اردو ادب میں نمایاں خدمات پر متعدد اعزازات حاصل کیے۔اس موقع پر اردو کارواں کے صدر فرید احمد خان صاحب،پرنسپل سائرہ خان صاحبہ اور ڈاکٹر ثنا شیخ صاحبہ نے محسن ساحل کے ساتھ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی –

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے