किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محرم الحرام مستقبل کے عزائم کا آئینہ دار

تحریر:محمد سفیان مظاہری

محرم الحرام عزم و حوصلہ کا مہینہ ہے، اسلامی سال کا ابتدائی مہینہ ہے ،یہ مہینہ امت مسلمہ کے اندر اعمالِ خداوندی، حسینی جوش ولولہ کا اظہار اور حبِ  رسول ﷺمیں حسنی اطاعت شعاری و فرمانبرداری سکھلاتا ہے۔ وقت کے ناموافق حالات میں اطاعتِ خداوندی اور فرمان ِمصطفوی پر ثابت قدمی کا عظیم درس دیتا ہے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے امت پر احسانات کی یاد دہانی کراتا ہے ،راہ ِ وفاء میں جان و مال کا نذرانہ پیش آنے کا سبق دیتا ہے۔ہر سال محرم الحرام کی آمد ہر مؤمن کوتوحیدوسنت پر استحکام اور اعمال اسلامی میں نبی کی اتباع کا پیغام دیتا ہے۔
ماہ محرم الحرام کی رفعت ومنزلت کے لئے یہ بات کافی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے محترم و معزز مہینوں میں شمار کیا ہے، جس میں اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو ہر طرح کی ظلم وزیادتی اور قتل وغارت گری سے محفوظ رہنے کا حکم صادر فرمایا:
احادیث مبارکہ میں محرم الحرام کی عبادات اور اسکے روزوں کے متعلق اجر کثیر کا فرمان جاری فرمایا ہے۔اس سے اس مہینہ کی دوسرے مہینوں پر ایک گانہ فوقیت معلوم ہوتی ہے۔ قرآن وسنت اور تاریخی واقعات کی حیثیت کے پیش نظر خلیفۂ ثانی امیر المؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس مہینہ کے ذریعہ اسلامی کیلنڈر کی ابتدا کی ہے؛ تاکہ اس مہینہ کی جو روحانیت ہے اس سے ہمارے نفوس کی اصلاح اور تقرب الی اللہ کے لئے راہ ہموار ہو سکے ۔
خلاصہ یہ ہے کہ ہمارے لئے محرم الحرام کے مہینہ کا یہ پیغام ہے کہ آئندہ کی زندگی اطاعتِ الٰہی میں گذارنے کا عزمِ مصمم، سابقہ زندگی کا احتساب اور ماضی کی کوتاہیوں پر ندامت و شرمندگی ، اور مستقبل کے لیے نئے حوصلے ،نئے دینی منصوبے، اور نئے مقاصد کے لئےفکردامن گیر، اتباع سنت کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے ہمہ وقت تڑپ ، گناہوں سے استعغار و درود شریف کی کثرت، تعلق مع اللہ کے لئے اہل اللہ کی صحبت، ہر حال میں فیصلۂ خداوندی پر تسلیم و رضا کا اظہار ہی ہمارے لئے اگلی زندگی سنوارنے کے لیے مشعل راہ ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے