कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محترم صادق احمد سر کی سبکدوشی پر خراج تحسین

معلم سماج کا معمار ہے جو نئی نسل کی فکری اور اخلاقی تربیت کرتا ہے۔
وہ صرف علم نہیں دیتا بلکہ طلبہ میں ذمہ داری اور انسانیت کا شعور بیدار کرتا ہے۔ایک معلم کی رہنمائی سے نوجوان اپنی زندگی کے درست راستے کا انتخاب کرتے ہیں۔ معلم سماج میں اتحاد، ہم آہنگی اور مثبت سوچ کو فروغ دیتا.دراصل معلم ہی وہ شخصیت ہے جس کے بغیر سماج کی ترقی ممکن نہیں۔
محترم صادق احمد صدیقی سر (وائس پرنسپل مدینۃ العلوم جونیئر کالج ناندیڑ )کی مخلص کوششیں اور طلبہ کے ساتھ گزرے لمحے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ علم کا دیا جلائے رکھنے میں ان کا حصہ بھی کم قیمتی نہیں۔ آج ہم انہیں دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کرتے ہیں کہ آنے والا وقت ان کے لیے راحت، عزت اور خوشیوں کا پیامبر بنے۔نیز میں امید کرتا ہوں کہ صادق سر ریٹائر تو ہورہے ہیں لیکن تعلیم سے اس کا رشتہ کبھی نہ ٹوٹے ۔سبکدوشی کے بعد بھی وہ سماج کے لیے روشنی بانٹنے کا فریضہ ادا کرتے رہیں۔اور آپ اپنی پسند کے مطابق اجتماعی جدوجہد میں مصروف عمل ہوجائے۔

منجانب:شیخ عبداللہ
معاون مدرس مدینۃ العلوم ہائی اسکول ناندیڑ

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے