किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محترمہ فہیم خاتون غلام غوث خان صاحب کو ظفر حیات ریاستی مثالی معلم ایوارڈ تفویض

ناندیڑ:22؍ستمبر ( راست) الحمدللہ، امسال کے ظفر حیات ریاستی مثالی معلم ایوارڈ ناگپور کے لئے مدرسہ تحتانیہ نسوان مدینتہ العلوم ناندیڑ کے فعال معلمہ محترمہ فہیم خاتون غلام غوث خان صاحب کا انتخاب عمل میں آیا۔ واضح ہوکہ اسی مہینے بتاریخ 14/سپٹمبر 2024 کو ایک شاندار تقریب میں انہیں ایم۔جی۔پٹیل نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ آڈیٹوریم مولانا ابو الکلام آزاد ہائی اسکول و جونیئر کالج گاندھی باغ ناگپور میں ایک شاندار تقریب میں محترمہ فہیم خاتون غلام غوث خان کو اس ایوارڈ سے نوازے جانے پر ان کے دوست احباب ، رشتہ دار کولیگ، صدرمعلمہ محترمہ فاطمہ جمیل صاحبہ اور انتظامیہ کمیٹی مدینتہ العلوم ناندیڑ کے معزز اراکین نے خوشی کا اظہار کیا نیز انہیں مبارکباد دی ۔بہت سی تعلیمی سرگرمیوں میں ہمیشہ فعال و سرگرم رہنے والی معلمہ محترمہ فہیم خاتون غلام غوث خان صاحب نے ظفرحیات ریاستی معلم ایوارڈ کے لئےمنتخب کئے جانے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ، بعد ازاں جیوری ، ذمہ داران ،منتظمین، اور سبھی کا شکریہ ادا کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے