किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محترمہ فہیم خاتون صاحبہ کو ایم۔ جی پٹیل نیشنل ایوارڈ برائےمثالی مدرسین 2024ءسے سرفرازکیا گیا

ناندیڑ: 14؍ستمبر ( نامہ نگار) آج بتاریخ 14ستمبر 2024 ء بروز ہفتہ شیام راؤ پاٹل یڈراؤکرناٹیہ گرہ جیسنگ پور ، ضلع کولہاپور میں ایک باوقار و شاندار تقریب میں مثالی مدرسین ایوارڈ 2024ء سے نوازا گیا۔تقریب میں شہر کے ایم پی دھیریہ شیل مانے صاحب نے شرکت کی اور محترمہ فہیم خاتون غلام غوث خان صاحب و دیگر منتخب اساتذہ کو اعزاز سے نوازا ۔ اس شاندار تقریب میں محترم مفتی ہارون مدنی صاحب و دیگر شعبۂ تعلیم سے وابستہ شخصیات ،ایجوکیشن آفیسر ،ناظر تعلیمات ، انٹر نیشنل ماہرِ تعلیم محترم اشفاق عمر صاحب اور دیگر معززین نے شرکت کی نیز پٹیل فیملی کی تعلیمی خدمات کو سراہا ۔ واضح ہوکہ محترمہ فہیم خاتون صاحبہ کو اس سے قبل الحمدللہ روٹری کلب کی جانب سے ’’معمارقوم‘‘ اور بانو ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے ’’ایڈوکیٹ بہاؤالدین ریاستی مثالی معلم‘‘ ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے ۔

 

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے