कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محبت بانٹنا سیکھو محبت ہے عطا رب کی

از : مدثر جمیل قاسمی
9823234064
بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرورشریف پربھنی

ہمارا ملک ہندوستان کبھی امن و شانتی کا گہوارہ ہوا کرتا تھا، ماضی میں آپسی محبت اور بھائی چارہ یہاں بسنے والے ہر انسان کے رگ رگ میں بسا ہوتا تھا، جوں جوں وقت گزرتا کیا نفرت کی آگ پھیلتی گئی اور پھیلتے پھیلتے آپسی محبت اور الفت کو اس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا،. پہلے بچہ بچہ آپسی محبت اور میل جول کا خواہاں تھا لیکن اب دھیرے دھیرے یہ سلسلہ بھی بند سا ہوگیا، یہ انسانوں کی فطرت نے اپنے اندر کے مرے ہوئے ضمیر کو جگادیا، پہلے ضمیر مرا ہوا تھا تو محبت زندہ تھی، اب ضمیر جاگ گیا تو آپسی محبت کم ہوگئی، پہلے لوگ ان پڑھ ہوا کرتے تھے تو ایک دوسرے پر رحم کرتے تھے، ایک دوسرے کے کام آیا کرتے تھے لیکن زمانہ تبدیل ہوتا گیا لوگ پڑھے لکھے ہوگئے اور یہ سارے سلسلے بند ہوتے گئے، اب اگر کوئی یہ کوشش کرنا بھی چاہتا ہے تو زمانہ اسے بدنام کردیتا ہے،ہمارے ملک میں ہر مذہب کے لوگ بستے ہیں لیکن صرف ایک مذہب اسلام ہی ایسا مذہب ہے جس نے اپنی تعلیمات میں آپسی محبت اور امن و شانتی کو بہت اہمیت دی ہے، مذہب اسلام میں ایک مسلمان آپس میں بھائی بھائی کا درجہ رکھتا ہے، اپنے مذہب سے محبت کرتے ہوئے دوسرے مذاہب کی عزت کرنا بھی اسلام سکھاتا ہے، ہمارے آخری نبی تاجدار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپسی محبت پر زور دیا، اپنی زندگی رشتوں کے بنانے اور لوگوں کو آپس میں ملانے میں لگادی،. مذہب اسلام کی بڑھوتری اسی محبت کے طریقے سے کی گئی، گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو اسلام کی طرف بلانے کیلئے محبت کا پیغام پیش کیا،. لیکن افسوس خاص کر آج ہم مسلمان اسی اہم پیغام کو بھول گئے، بھائی کی بھائی سے اور رشتہ داروں کی آپسی محبت ختم ہوگئی، سیاسی بنیاد پر ایک دوسرے سے دشمنی بڑھ گئی گویا ہم نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اصل پیغام کو بھول گر اپنی من چاہی زندگی گزارنا شروع کردی، اسلئے اللہ نے ہماری زندگیوں سے رونق کو ختم کردیا، اور کفار و مشرکین کا رویہ بھی ہمارے ساتھ سخت ہوگیا، انکو ہم پر مسلط کردیا، خدارا احتیاط کریں اور اپنی زندگی میں آپسی محبت اور بھائی چارے کو جگہ دیں،الیکشن وقتی ہیں ایسے میں اپنوں سے دوریاں نہ بنائیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کریں تاکہ غیر بھی ہم سے متاثر ہوکر مذہب اسلام کا دامن تھام سکے اور انہیں بھی مذہب اسلام امن و شانتی کا گہوارہ لگے اور ہمارے پیارے ملک کی فضا میں محبت، الفت، اور آپسی محبت کی ہوا چلنے لگے،. اللہ عمل کی توفیق عطا فرمائے، آمین
محبت بانٹنا سیکھو محبت ہے عطا رب کی
محبت بانٹنے والے طویل العمر ہوتے ہیں

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے