कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مجلس پوری طاقت کے مظاہرہ کے ساتھ انتخابات میں حصّہ لے گی

دھرم آباد شہر میں مجلسِ کے جلسہ سے سیّد معین کا خطاب

کنوٹ:31؍اکتوبر(اکرم چوہان) ناندیڑ ضلع کے دھرم آباد شہر میں کُل ہند مجلسِ الاتحادالمسلمین کی جانب سے جلسہ حالات حاضرہ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔اس موقع پر مجلسِ کے ناندیڑ اور دھرم آباد کے قائدین نے خطاب کیا،اس جلسہ سے مجلسِ کے سینئر قائد سید معین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجلسِ کا عزم ہے کہ مسلمانوں میں بیروزگاری کا مسئلہ حل ہو،مسلمانوں کے مسائل حل ہو انکی قیادت مضبوط ہوں ،ہمارا بھی وکاس ہو اسکے لیے مجلس کو مضبوط کرنا ضروری ہے ۔اس موقع پر اُنہوںنے مسلمانوں اپیل کی کہ یہ وقت سونے کا نہیں ہے اٹھنے کا ہے،ہندستان کی ایک حقیت ہے کہ مسلمانوں کو صرف کانگریس کے ذریعے ڈرایا گیا،کبھی سیکولرزم کے نام پر کبھی آر ایس ایس کے نام سے صرف ڈرایا گیا،سبھی ہندو سنگھٹنوں کو پیدا کرنے والی جماعت صرف کانگریس جماعت ہے،اس موقع پر اُنہوںنے 2002 کی گجرات نسل کشی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے ملزمین کو سزا نہیں دی ورنہ بی جے پی وہ آج اقتدار میں نہ ہوتے ،انکو موقع دینے والی جماعت کانگریس ہی ہے۔مسلمانوں کی سیاسی بے بسی کا نتیجہ ہے کی ہم نے ہر وقت کانگریس کا ساتھ دیا۔اس طرح سید معین نے دھرم آباد کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ بلی کا بکرا نہ بنتے ہوئے آنے والے چناؤ میں مجلس کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے