किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مجلس احرار اسلام ہند ضلع ناندیڑ کے نومنتخبہ مجلس منتظمہ کا خصوصی اجلاس

ناندیڑ:31؍دسمبر (راست) تحریک آزادی ہند میں جن انقلابی جماعتوں نے اپنے قوم وملت اور وطن عزیز کے لئے جدوجہد آزادی میں بے مثال قربانیوں کو پیش کیا ان میں مجلس احرار اسلام ہند سرفہرست ہے۔ جس کی جرأت اور استقامت اور بے باکی کی داستانوں کی ایک عظیم تاریخ ہے ۔ مجلس احرار اسلام ہند کا مقصد ملک کی آزادی کے ساتھ ساتھ تاج ختم نبوت کی حفاظت بھی ہے اسی پس منظر میں مجلس احرار اسلام ہند کے روح رواں شیر اسلام وشاہی امام پنجاب حضرت مولانا محمد عثمان صاحب رحمانی لدھیانوی دامت برکاتہم العالیہ کے حکم واجازت سے قومی جنرل سیکرٹری جناب شاہنواز احمد صاحب کے تائید وحمایت سے ناندیڑ میں مجلس احرار اسلام ہند کا انتخاب عمل میں آیا ۔جس میں بطور ضلع صدر ہر دلعزیز شخصیت الحاج سدی سلیم دیشمکھ صاحب اور جنرل سیکرٹری مولانا عبدالوحید اشاعتی صاحب، اور نائب صدور مولانا اویس الرحمن صاحب، سید عارف صاحب اور معزز اراکین میں دیگر کا انتخاب عمل میں آیا۔ واضح ہوکہ بتاریخ 29 ڈسمبر 2023 بروز جمعہ فورا بعد نماز عشاء ٹھیک 8 بجے بمقام (مصلی) انور گارڈن دیگلور ناکہ ناندیڑ میں یوم تاسیس اورہمت وجرات کے 94 سال کے مکمل ہونے پر مجلس احرار اسلامی ہند ضلع ناندیڑ کے نو منتخبہ مجلس منتظمہ کا خصوصی اجلاس حضرت مولانا مفتی اعظم قاسمی صاحب کی سرپرستی میں منعقد ہوا قران کریم کی تلاوت و نعتیہ کلام کے بعد نو منتخب ضلع صدر جناب الحاج سدی سلیم دیشمکھ صاحب نے ابتدائی کلمات پیش فرمائے جس میں آپ نے فرمایا قوم و ملت و ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کرنے کے علاوہ مظلوموں کی مدد کرنا تحریک ختم نبوت اور مجلس احرار اسلام ہند کے پیغام کو امت مسلمہ کے ہر فرد تک پہنچا نا ہے نیزضلع بھر میں علماءکرام ودانشوران قوم وملت سے پرعزم ہوکر مجلس احرار سے جڑ کر کام کرنے بھی اپیل کی اور ضلع صدر کی حیثیت سے منتخب ہونے پر حضرت مولانا محمد عثمان لدھیانوی رحمانی صاحب کا شکریہ ادا کیا بعدہ حضرت مفتی محمد اعظم صاحب قاسمی نے فرمایا کہ مجلس احرار اسلام ہند اکابرین کی جماعت ہےاور اس کا اولین مقصد تاج ختم نبوت کی حفاظت کرنا ہے، مولانا عبدالوحید اشاعتی صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایاکہ یہ جماعت بہادر حوصلہ مند با وقار اکابرین کی جماعت ہے ہم اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قوم و ملت کی خدمت کریں گے ان شاءاللہ۔ نیز آپ نےآے ہوئے تمام ہی شرکا کا استقبال کرتے ہوئے شکریہ بھی ادا کیا۔حضرت مفتی محمد اعظم صاحب قاسمی کی رقت انگیز دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا جبکہ اس اجلاس کی نظامت سدی فرحان دیشمکھ صاحب نے بحسن خوبی انجام دی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے