कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

متنازعہ فلم ’’ ہم 2 ہمارے 12 ‘‘ کوریلیز نہ ہونے دیا جائے: ایس ڈی پی آئی ناندیڑ 

نفرت انگیز فلم پر پابندی عائد کرنے اور خاطیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ

ناندیڑ: 27؍ مئی ( اعتبار نیوز) ایس ڈی پی آئی ناندیڑ کےایک وفدنے اتوارہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کو ایک میمورنڈم کے ذریعے مطالبہ کیا کہ متنازعہ فلم ’’ ہم 2 ہمارے 12 ‘‘ کو ریلیز نہ ہونے دیا جائے اور متعلقین پر سخت کارروائی کی جائے۔ کیونکہ مذکورہ فلم میں مبینہ طور پر دین اسلام کو غلط طور پر پیش کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے۔ میمورنڈم میں فلم کے مواد کے حوالے سے سنگین خدشات کا اظہار کیا گیاجو ممکنہ طور پر سماج میں تفرقہ پیدا کرکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے اور اس فلم کے ذریعے اسلامی عقائد و عبادات کی غلط تشریح کرکے مسلم سماج میں بے چینی و اضطراب پیداہونےکا امکان ہے۔ ان خدشات کے پیش نظر متعلقہ ذمہ داران سے فلم کے مواد کا گہرائی سے جائزہ لینے درخواست کی گئی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ یہ ہمارے دستور اور متعلقہ قوانین کے ذریعے مقرر کردہ رہنما خطوط کی تعمیل کرتی ہے ۔ یہ ضروری ہے کہ سنسر بورڈ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے جامع تشخیص کریں کہ کیا فلم کے ذمہ داران فلم سازی کے اصولوں پر عمل کرتے ہیں اور مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہیں! اس کے علاوہ میمورنڈم میں موضوع کی ممکنہ حساسیت کو دیکھتے ہوئے اتوارہ پولیس اسٹیشن سے صورتحال کی باریک بینی سے نگرانی کرنے اور علاقہ میں نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے مناسب احتیاطی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ میمورنڈم کی ایک کاپی ضلع کلکٹر و ضلع ایس پی کو بھی روانہ کی گئی۔ ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داران نے مزید کہا کہ برسراقتدار فاشسٹ لوگوں کے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے ’’ تقسیم کرو اور حکومت کرو‘‘ کی پالیسی کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے کے لیے ایسی فلموںکے ذریعے مسلمانوں کے خلاف ملک میں نفرت کا ماحول بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ حکومت کو فوری طور پرامن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایسی فلموں پر پابندی عائد کرنی چاہیے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے