कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ماہ ِ شعبان رمضان کی تیاریوں کا پیش خیمہ ہے:مفتی ایوب قاسمی

لکھنؤ: 7 فروری:کٹرہ اعظم بیگ نزد لال مسجد بلوچپورہ لکھنؤ، میں بعد نماز عشاء درس قرآن کی پندرہ روزہ مجلس منعقد ہوئی، جس میں مولانا مفتی ایوب قاسمی استاذ مدرسۃ الحرم لکھنؤ تشریف لائے تھے۔انہوں نے قرآن کی روشنی میں کہا ماہ ِ شعبان استقبال ِ رمضان کی تیاریوں کا پیش خیمہ ہے۔ شعبان سے ہی رمضان کی تیاریاں شروع کرلینی چاہئیں جیساکہ نبیؐ کا معمول تھا۔اپؐنے اپنے معمولات سے امت کو یہ درس دیاہے کہ کمر بستہ ہوکر رمضان کی تیاری شعبان ہی سے شروع کردینی چاہئے۔شعبان کا مہینہ چونکہ طہارت کا مہینہ ہے ، اس لئے اہل ایمان کو اس ماہ فضیلت میں خاص اہتمام سے گناہوں سے توبہ کرلینی چاہئے تاکہ ان کے باطن کا خوب تزکیہ ہواور وہ ماہِ رمضان کا استقبال بہتر کیفیات کے ساتھ کرسکیں۔ ان مبارک ایام میں اپنے لئے، پوری امت مسلمہ کیلئے جملہ خیرات کی دعاکریں اور دیگر راہِ ہدایت سے بھٹکی انسانیت کیلئے بھی اللہ تعالیٰ سے ہدایت طلب کریں۔در اصل یہی ان ایام کا وہ مبارک ثمرہ ہے جس کی لذت سے ہمیں محظوظ ہونا چاہئے۔ حق تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں رمضان المبارک سے قبل عمدہ اخلاق اور عالی صفات سے مزین فرمادے کہ ہم خوب سیرت ہوکر اپنے اس مہمان کا استقبال کریں جس کی آمد کے ہم منتظر ہیں اور زبان سے دعاگو ہیں کہ ’’اے اللہ! تْو ہمارے ماہِ شعبان میں برکت عطافرما اور ہمیں صحت وعافیت سے ماہِ رمضان تک پہنچا۔‘‘ اس درس قرآن میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس میں خاص طور پر مبلغ الحاج محمد نوراللہ درس قرآن کے روح رواں بھی شریک رہے،اخیر میں پوری امت مسلمہ کیلئے دعا کے اہتمام کے ساتھ مجلس کا اختتام ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے