कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ماہ رمضان المبارک کے چاند دیکھنے کا بھر پوراہتمام کریں

رانچی، 27 فروری:ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانامحمد قطب الدین رضوی نے کہاہے کہ مو رخہ 28/فروری 2025بروزجمعہ ماہ شعبان المعظم 1446ہجری کی 29/ ویں تاریخ ہے اور ماہ صیام کی آمد آمد ہے 29 شعبان المعظم بروزجمعہ ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی امید ہے۔لہٰذا تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ چاند دیکھنے کا بھر پور اہتمام کریں، خصوصاًکسی اونچی جگہ سیچاند دیکھنے کی کوشش کریں علماء کرام، ائمہ مساجد،رویت ھلال کمیٹیوں کے ذمہ داران اور مساجد کمیٹیوں کے عہدیداران بھی مستعد رہیں۔اگر کہیں چاند نظر آجائے تو ادار شرعیہ جھارکھنڈ الجامعتہ القادریہ اسلا می مرکز ہند پیڑ ھی ،رانچی کو نیچے دیئے گئے موبائل نمبروں پر فوراً اطلاع دیں۔ ساتھ ہی مقامی ذمہ دار عالم دین اور تمام اضلاع میں قائم ضلعی و علاقائی رویت ہلال مر کز کو بھی مطلع کر یں تاکہ ضرورت پڑ نے پر شہادت شر عیہ حاصل کی جاسکے، ضرورت شرعی کے مطابق ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے رویت ہونے کی صورت میں حصول ثبوت شرعی کے لیئے وسیع پیمانے پر تیاری کی ہے اور ریاست کے گوشے گوشے پر ہمارے ذمہ دارعلماءودانشوران مستعد ہیں۔ ناظم اعلی نے کہاہے کہ29/ شعبان المعظم مطابق 28/ فروری بروزجمعہ بوقت مغرب ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے تمام قاضیان شریعت بشمول مولانامفتی محمدعابدحسین مصباحی چیف قاضء شریعت،نائبین قضا مولانامفتی محمدانور نظامی مصباحی ،مولانامفتی محمداعجازحسین مصباحی،مولانامفتی محمدفیض اللہ مصباحی ومولانامفتی محمدجمیل احمد مصباحی،مفتیان دین،علماء کرام ذمہ داران درگاہ حضرت قطب الدین رسالدار رحم اللہ علیہ ،رسالدارنگرڈورنڈارانچی میں موجود رہیں گے جبکہ ائمہ مساجد،ذمہ داران ملت، مختلف انجمنوں ،پنچایتوں،تنظیموں اور اداروں کے نمائندگان چاند دیکھنے کے لیئے اپنے اپنے متعینہ مقامات میں موجود رہیں گےجہاں سے چانددیکھنے کااہتمام کیاگیاہے ، ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ نے رویت یاعدم رویت سے متعلق ریاست بھر میں ممکنہ نامساعد حالات اور مبینہ طور پر پیداہونے والے انتشار کے سد باب کے لیئے سخت اور ٹھوس لائحہ عمل تیار کیاہے وہیں عامتہ المسلمین سے رویت کے معاملے میں قاضیان شریعت کے فیصلے کاانتظار کرنے اور ہرحال میں افواہ وانتشار سے بچنے کی اپیل کی ہے، ادارہ شرعیہ نے چاند کی مختلف کمیٹیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بغیرشرعی ثبوت کے کسی بھی حال میں اعلان نہ کریں بلکہ ہرحال میں تقاضہ شرعی کاخیال رکھیں،
ادار شرعیہ جھا رکھنڈ رانچی سے رابطے کے لئے مو بائل نمبرات یہ ہیں۔
9199780992,6202583475 ، 9835553380,9771338239,
9934137121,9801370638،
9939235678,7366854786
7070207995،9334427997,
9304411329،9835365215,
9199883085,9693974786,
8862981017,6202583475،
9835130183،9835126780
7979013076,7001063703

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے