कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مالاکولی موضع میں  رکن اسمبلی پرتاپ پاٹل چکھلیکر کی سالگرہ کے موقع پر کیرتن پروگرام

مالاکولی:4 ؍اگست(نامہ نگار) مالاکولی موضع میں عوامی جوش و خروش سے بھرپور کیرتن پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام رکن اسمبلی پرتاپ پاٹل چکھلی کر کے کٹر حامی نانا صاحب تڑکے کی جانب سے کیا گیا۔ یہ پروگرام رکن اسمبلی پرتاپ پاٹل چکھلیکر کی سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوا۔جس میں پروشتم مہاراج بلڈھانیکر کے علاوہ دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ کیرتن پروگرام میں عوام کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ پارٹی کے متعدد کارکنان، مقامی رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پارٹی کے سرگرم کارکن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 25؍ سالوں سے رکن اسمبلی پرتاپ پاٹل چکھل کر کی سالگرہ کے موقع پر اس طرح کا پروگرام منعقد کیا جاتا ہے۔ تقریب کے دوران رکن اسمبلی پرتاپ پاٹل چکھلی کر کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی سماجی و سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس پروگرام کے کامیاب انعقاد میںپارٹی کارکنان اور مقامی رہنماؤں نے اہم کردار ادا کیا۔ ان کی کوششوں سے پروگرام کو منظم اور پرامن طریقے سے منعقد کیا گیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے