कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مارتلا میں رکن اسمبلی پرتاپ پاٹل چکھلیکر کی سالگرہ کے موقع پر کیرتن پروگرام کا انعقاد

مارتلا:4 ؍اگست(نامہ نگار) مارتلا موضع میں عوامی جوش و خروش سے بھرپور کیرتن پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام مارتلا کے چیئرمین بالو مالی پٹیل مارتلیکر اور کرشی اُتپن بازار سمیتی کے سبھا پتی بالاجی پاٹل مارتلیکر کی جانب سے کیا گیا۔ یہ پروگرام رکن اسمبلی پرتاپ پاٹل چکھلیکرو پروین پاٹل چکھلیکر کی سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوا۔کیرتن پروگرام میں عوام کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ پارٹی کے متعدد کارکنان، مقامی رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پارٹی کے سرگرم کارکن ونود آنند راؤ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی نائب صدر اجیت دادا پوار سے پرزور مطالبہ کیا کہ ناندیڑ جنوبی حلقے کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لیے رکن اسمبلی پرتاپ پاٹل چکھلیکر کو ریاستی وزیر کے عہدہ پر فائز کیا جائے۔پروگرام میں شامل کارکنان نے بھی اس مطالبہ کی تائید کی اور امید ظاہر کی کہ اجیت دادا پوار اس پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔ تقریب کے دوران رکن اسمبلی پرتاپ پاٹل چکھلی کر کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی سماجی و سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس پروگرام کے کامیاب انعقاد میں چیئرمین بالو مالی پٹیل مارتلیکر اور کرشی اُتپن بازار سمیتی کے صدر بالاجی پاٹل مارتلیکر کے علاوہ دیگر مقامی رہنماؤں نے اہم کردار ادا کیا۔ ان کی کوششوں سے پروگرام کو منظم اور پرامن طریقے سے منعقد کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے منتظمین کی محنت کو سراہا اور اس طرح کے پروگراموں کے مستقبل میں انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے