किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤ ید المسلمین ہائی اسکول فٹبال ٹیم کی شاندار جیت

پربھنی:23؍جولائی ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے زیر انصرام چلنے والے ادارہ مؤ ید المسلمین ہائی اسکول فٹبال ٹیم نے ضلعی سطح پر ہونے والے سبرتو مکھرجی فٹبال ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی پربھنی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے منعقدہ سبرتو مکھرجی فٹبال ٹورنامنٹ کا ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول گراؤنڈ پر انعقاد عمل میں آیا جس میں ضلع کے تمام تر اسکول ٹیم نے شرکت کیں۔ فائنل مقابلہ ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول پربھنی اور مؤید المسلمین ہائی اسکول پربھنی کے بیچ ہوا۔ جس میں مؤید المسلمین ہائی اسکول کی ٹیم نے 1 کےمقابلے 3 گول سے شاندار کامیابی اپنے نام درج کی۔ٹیم کی اس کامیابی پر دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے صدرجناب افضل پاڈیلا ، سکریٹری جناب غلام محمد مٹھو، چیرمین جناب محمد موسیٰ یوسف ناگانی، رکن خمیسہ محمد جنید و دیگر عہدیداران، صدرمدرس سید اقبال نے ٹیم کے سبھی کھلاڑی اور کوچ عبد الحکیم صدیقی و عظمت خان کو مبارکباد پیش کی ۔ اور آئندہ ضلع بیڑ میں ہونے والے ڈیویزن سطح پر کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے