कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤ یدالمسلمین ہائی اسکول کی شاندار کامیابی: سیرۃ النبی ﷺ کوئز 2025 میں طالبات نے پہلی اور طلبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی

پربھنی :24؍فروری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) سیرۃ النبی ﷺ کوئز 2025 کا دو روزہ علمی و روحانی پروگرام پربھنی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس بابرکت اور تعلیمی تقریب کا انعقاد میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی، فیڈریشن آف آل مائنارٹی ایجوکیشنل آرگنائزیشن (فیم) اور سینٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلینس (سی ای ای) پربھنی کے اشتراک سے کیا گیا۔یہ کوئز مقابلہ 22 اور 23 فروری کو منعقد ہوا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ میں سیرت النبی ﷺ کی معرفت کو فروغ دینا اور نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کے زریں اصولوں سے روشناس کرانا تھا۔اس مقابلے میں مؤیدالمسلمین ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ادارے کا نام روشن کیا۔ طالبات( ادینہ فاطمہ بنت عبدالقدیر ،زویا ماہرین بنت شیخ وسیم الدین،شیخ ماریہ بنت شیخ شبیر احمد )کی ٹیم نے بہترین علمی صلاحیتوں اور سیرت النبی ﷺ کے گہرے مطالعے کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، جب کہ طلبہ( محمد عمر ابن محمد ادریس،محمد معروف ابن محمد سرور،شیخ سعیدابن شیخ خلیل) کی ٹیم نے بھی عمدہ کارکردگی کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔اختتامی تقریب اور انعامات کی تقسیم میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو اعزازات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مؤیدالمسلمین ہائی اسکول کے انتظامیہ، ہیڈ ماسٹر اور تمام اساتذہ نے جیتنے والے طلبہ و طالبات کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی انتھک محنت اور لگن کو سراہا۔اس موقع پر اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا:’’یہ کامیابی ہمارے طلبہ کی محنت اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ ہمیں اپنے طلبہ پر فخر ہے جنہوں نے ادارے کا نام روشن کیا۔ ہماری دعا ہے کہ ہمارے طلبہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کے لیے مثالی کردار ادا کریں۔‘‘میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن پربھنی، فیم اور سی ای ای کے منتظمین نے پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے علمی و روحانی پروگرام طلبہ کی کردار سازی اور تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات کے ساتھ ہوا، جہاں شرکاء اور مہمانوں نے اس کامیاب علمی کاوش کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسے بامقصد پروگراموں کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے