कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤ یدالمسلمین ہائی اسکول پر بھنی میں 78 واں جشن آزادی بڑے جو ش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا

پربھنی:16؍اگست ( بذریعہ نامہ نگار محمد سرور شریف ) 15 اگست 2024 بروز جمعرات کو مؤ یدالمسلمین ہائی اسکول عثمانیہ کالونی پربھنی میں 78 واں یوم آزادی بڑے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا ۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا ۔ مدرسے ہذا کے صدر مدرس محمد یوسف نے ترنگا لہرا یا اور راشٹرگیت سید ساجد نے گنگنایا ۔ پرچم کشائی کے بعد مختلف ہم نصابی سرگرمیاں منعقد ہوئیں جن میں طلباء نے اپنی صلاحیتوں اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا ۔ اس پروگرام میں مختلف جماعتوں کے طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ تقاریر کیں۔ جنہوں نے آزادی کی اہمیت اور ہمارے مجاہدین آزادی کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں حب الوطنی کے گیت بھی پیش کیے گئے جنہوں نے فضا کو فخر اور وطن سے محبت کے جذبات سے بھر دیا ۔ طلباء نے روایتی رقص اور خاکے پیش کیے جو بھارت کے متنوع ثقافت اور اتحاد کی عکاسی کرتے تھے ۔ یہ تقریب آزادی کے جذبے کی حقیقی عکاسی تھی جس نے ہر فرد میں قومی فخر کا جذبہ پیدا کیا ۔ پروگرام کا اختتام صدر مدرس کی تقریر سے ہوا جس میں انہوں نے طلبہ کو ذمہ دار شہری بننے اور قوم کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔اس طرح کی معلومات شعبہ نشر واشاعت کے انچارچ محمد یوسف انصاری سر نے دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے