किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤ یدالمسلمین ہائی اسکول میں جشن بضمن یوم اساتذہ

پربھنی :5؍ستمبر( ضلع نامہ نگار محمد سرور شریف ) دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی کے زیر انصرام چلنے والے ادارہ مؤ یدالمسلمین ہائی اسکول عثمانیہ کالونی پربھنی میں 5، ستمبر یوم اساتذہ بڑی ہی خوش اسلوبی اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ پروگرام انچارج محترمہ نجمہ کوثر اور تمام اسٹاف ممبران کی شرکت کے ساتھ منعقد کیا گیا۔تقریب کا آغاز ایک پرتپاک خیرمقدمی تقریر سے ہوا، جس کے بعد ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جن کی سالگرہ کو ہندوستان بھر میں یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ تقریب میں طلباء نے اپنے اساتذہ کے لئے دل سے تشکر کا اظہار کیا اور جذباتی تقریریں کیں۔اس تقریب کی ۔خاص بات یہ تھی کہ دسویں جماعت کے طلباء ایک دن کے لئے اساتذہ بن گئے اور مختلف کلاسوں میں درس و تدریس کی ذمہ داریاں نبھائیں۔ ان طلباء نے مختلف مضامین میں سبق پڑھایا، جس سے انہیں استاد بننے کی اہمیت اور ذمہ داری کا احساس ہوا۔ اس سرگرمی نے طلباء کو اساتذہ کی محنت اور ان کی قوم سازی کی اہمیت کو سمجھنے کا موقع فراہم کیا۔پروگرام کے اختتام پر سپروائزر سید اقبال نے شکریہ ادا کیا اور طلباء اور اسٹاف کی کاوشوں کو سراہا، جنہوں نے اس دن کو یادگار بنا دیا۔ انہوں نے تعلیم کے شعبے میں اساتذہ کی اہمیت اور کردار پر زور دیا اور سب کو تعلیم میں بہترین کارکردگی کے لئے ترغیب دی۔یہ تقریب اساتذہ اور طلباء دونوں کے دلوں میں اساتذہ کی قدردانی کے جذبات کو مزید مضبوط کر گئی، اور یہ دن سب کے لئے یادگار بن گیا۔اس طرح کی معلومات مؤیدالمسلمین ہائی اسکول کے معلم و انچارج شعبہ نشر و اشاعت محمد یوسف انصاری نے دی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے