कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین ہائی اسکول پربھنی میں دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے امتحانی خوف، ذہنی دباؤ اور وقت کے نظم پر مؤثر سیشن

پربھنی :10؍جنوری (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )سنٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلنس (CEE)، پربھنی کے زیرِ اہتمام مؤید المسلمین ہائی اسکول، پربھنی میں دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے ایک نہایت اہم اور معلوماتی "Class X Exam Guidance Program” کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ یہ پروگرام صبح 10:30 بجے اسکول ہال میں منعقد ہوا، جس میں دسویں جماعت کے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کے آغاز میں صدر مدرس مؤید المسلمین ہائی اسکول، جناب سید اقبال سر نے مہمانانِ خصوصی اور ماہرین کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ دسویں جماعت طلبہ کی تعلیمی زندگی کا ایک فیصلہ کن مرحلہ ہے اور ایسے رہنمائی پروگرام طلبہ کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں۔ انہوں نے CEE کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے ادارے کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر عبدالمنان خان نے امتحانات کا سامنا کرنے کے عملی طریقوں پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کو منظم مطالعہ اور مستقل محنت کی تلقین کی۔وہیں کیریئر اور نفسیاتی مشیر امیر خان سر نے امتحانی خوف اور ذہنی دباؤ کے اسباب و حل پر تفصیلی گفتگو کی اور طلبہ کو مثبت سوچ اور ذہنی سکون برقرار رکھنے کے مفید طریقے بتائے۔CEE کے ڈائریکٹر نجم فارووقی نے امتحانات کے دوران وقت کے مؤثر نظم و نسق کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ درست ٹائم مینجمنٹ سے کامیابی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔پروگرام کے بارے میں بتایا گیا کہ CEE کے صدر جناب غلام محمد مٹھو صاحب اور ان کی پوری ٹیم ہمیشہ قوم کے نونہالوں کے تعلیمی، ذہنی اور فکری مستقبل کو مضبوط بنانے کے لیے اسی طرح کے رہنمائی پروگرام منعقد کرنے میں پیش پیش رہتی ہے۔ ادارہ مسلسل طلبہ کی ہمہ جہت رہنمائی کے لیے کوشاں ہے، جس کا عملی ثبوت یہ کامیاب پروگرام ہے۔پروگرام کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا گیا، جس میں طلبہ نے ماہرین سے براہِ راست رہنمائی حاصل کی اور پروگرام کو نہایت مفید قرار دیا۔ اسکول انتظامیہ نے CEE کی اس مسلسل تعلیمی کاوش کو قابلِ ستائش بتایا۔ اس طرح کی تفصیلات مویدالمسلمین ہائی اسکول کے معلم آصف خان نے دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے