कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین ہائی اسکول میں سرپرستوں کیلئے افتتاحی تقریب کا عظیم الشان انعقاد

گھروں کو تربیت کی یونیورسٹی بنانے کی ضرورت ہے : غلام محمد مٹھو

 پربھنی:2 جولائی ( نامہ نگار محمد سرور شریف ) 1 جولائی بروز پیر دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن، پربھنی کے زیرِ انصرام مؤید المسلمین ہائی اسکول میں تعلیمی سال کے ابتداء میں سرپرست کیلئے ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔تقریب کی شروعات دہم جماعت کے طالب علم شیخ بلال شیخ برہان نے تلاوت قرآن کریم سے کی اور جماعت دہم کے طالب علم سید عمرین سید رزاق نے اپنی خوش لحانی آواز میں ہدیہ نعت پاک پیش کیا ۔اس تقریب کی صدارت غلام محمد مٹھو نے فرمائی۔ اس موقع پر موید المسلمین ہائی اسکول کے چیئرمین موسی یوسف ناگانی، ینگ میمن کمیٹی کے صدر خمسہ محمد جنید، حاجی اسماعیل جیا، ڈاکٹر محمد میمن شیکھا،خمیسہ محمد مجاہد،اسکول کے صدر مدرس محمد یوسف، پاڈیلا جونیئر کالج آف سائنس کے پرنسپل محمد جاوید اسٹیج پر جلوہ افروز تھے۔مدرس وجاء الرحمن نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ مدرسہ ہذا کے صدر مدرس محمد یوسف نے اس نئے تعلیمی سال کے متعلق سرپرست حضرات کو سالانہ منصوبہ بندی سے روشناس کرایا اور مدرسہ ہذا میں جماعت پنجم کے طلباء کو CBSE پیٹرن پڑھانےاور ہشتم کے طلباء کے NEET/ JEE فاؤنڈیشن کلاسز کی شروعات اور اس کی اہمیت و افادیت کے متعلق سرپرست حضرات کو متوجہ کرایا۔ڈاکٹر محمد میمن نے طلبہ کو صحت مند مسابقت کی طرف بڑھنے اور ساتھ ہی اپنی صحت اپنے اخلاق سنوارنے کے لیے زور دیا۔ہائی اسکول کے چیئرمین محمد موسی یوسف ناگانی نے اپنے خطاب میں سرپرستوں کو تاریخ کی طرف متوجہ فرمایا اور یاد دلایا ہے کہ ہم کو بہترین امت کے طور پر دنیا میں بھیجا گیا ہے جو دوسروں کے لیے نفع بخش ثابت ہو۔ اس موقع پر ینگ میمن کمیٹی کے صدر خمسہ محمد جنید نے سرپرستوں سے مخاطب ہوتے یہ کہا کہ والدین صرف بچوں کو مارکس بڑھانے کی طرف متوجہ کر رہے ہیں لیکن اس بات پر بالکل دھیان نہیں دے رہے ہیں کہ انہیں قابل بنایا جائے ۔تعلیم اسکول کی کتابیں پڑھنے کا نام نہیں بلکہ طلبہ کی صلاحیتوں کو ابھارنے کا نام ہے اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم بچوں کو جتنا زیادہ کام دیں گے اتنا زیادہ ان کا دماغ کھلتا جائے گا ۔انہوں نے سرپرستوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ والدین بچوں کو قابل بنانے اور ترقی دلانے کے لیے جو کہیں گے وہ ہم کرنے کے لیے تیار ہیں ۔غلام محمد مٹھو نے اپنے صدارتی خطاب کے دوران سرپرستوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں گھروں کو کی تربیت یونیورسٹی بنانے ۔تعلیم کا مقصد روزگار کا حصول رکھوں گے تو اخلاقیات چھوٹ جائیں گے،ہم کو طلبہ کو اچھا انسان اور اچھا شہری بنانے پر توجہ دینی چاہیے اور ساتھ ہی انہوں نے ہمارے اسلاف کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ والدین کو ہمارے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے قربانی دینے کی ضرورت ہیں تعلیم کے متعلق انہوں نے کہا ہے کہ ہم جو نئے نئے پروجیکٹس لانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ سرپرست کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ ہمارا اہم مقصد ایک ہی ہے اور وہ ہے تعلیم۔ ہم بطور انتظامیہ کام کرنے کو تیار ہیں صرف آپ سے ہمارے ہر کام میں آپکا تعاون چاہتے ہیں۔اس تقریب میں ڈائس پر دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے سکریٹری غلام محمد مٹھو، چیرمین محمد موسیٰ یوسف، حاجی اسمعیل جیا، ڈاکٹر محمد میمن ، ینگ میمن کمیٹی کے صدر خمیسہ محمد جنید، خمیسہ محمدمجاہد، ہائی اسکول کے صدر مدرس محمد یوسف ، جونیئر کالج کے پرنسپال محمد جاوید و دیگر موجود تھے۔ تقریب کی نظامت پروگرام کے ڈائریکٹر سید اقبال نے کی جبکہ اظہارِ تشکر عظمت خان ، جوائنٹ ڈائریکٹر نے کی۔ تقریب کی کامیابی کیلئے ہائی اسکول کے سبھی اساتذہ نے محنت کی۔ اس طرح کی پریس نوٹ میڈیا انچارج محمد یوسف نے دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے