कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین ہائی اسکول میں انجمنِ معلمین و سرپرست کا کامیاب اور بامقصد انعقاد

پربھنی:10؍جنوری (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف):دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی کے زیرِ اہتمام چلنے والے معتبر تعلیمی ادارہ مؤید المسلمین ہائی اسکول، پربھنی میں بتاریخ 27 دسمبر 2025 کو انجمنِ معلمین و سرپرست کا کامیاب اور بامقصد انعقاد عمل میں آیا۔یہ میٹنگ تعلیمی نظم و ضبط کو مؤثر بنانے کے لیے ہر جماعت میں متعلقہ کلاس ٹیچرز نے الگ الگ طور پر منعقد کی، جبکہ پوری کارروائی کی مجموعی نگرانی صدرِ مدرس سید اقبال صاحب نے کی۔سرپرستوں نے اپنے نونہالوں کی تعلیمی پیش رفت، اخلاقی تربیت اور فرسٹ ٹرم امتحان کے نتائج کا تفصیلی جائزہ لیا۔سرپرستوں نے ادارے میں جاری تعلیمی سرگرمیوں، نظم و ضبط اور غیر نصابی پروگراموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ کے تعاون کو سراہا اور آئندہ بھی طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔خصوصی طور پر اسٹوڈنٹس آف دی منتھ اور پیرنٹس آف دی منتھ جیسے حوصلہ افزا اقدامات کو خوب سراہا گیا۔آخر میں تمام کلاس ٹیچرز نے تشریف لانے والے سرپرستوں کا شکریہ ادا کیا اور دعا کے ساتھ میٹنگ کا اختتام ہوا۔اس طرح کی تفصیلات مویدالمسلمین ہائی اسکول کے معلم آصف خان نے دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے