कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین ہائی اسکول میں اسپورٹس ویک کامیابی سے اختتام پذیر

پربھنی: 23؍جنوری(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف)دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن، پربھنی کے زیرِ انتظام چلنے والے ادارے مؤید المسلمین ہائی اسکول میں منعقدہ اسپورٹس ویک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اسپورٹس ویک کا افتتاح اسوسی ایشن کے اعزازی رکن جناب خمیسہ محمد جنید صاحب کے ہاتھوں مشعل روشن کر کے کیا گیا، جبکہ صدر مدرس سید اقبال صاحب نے مہمانِ خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا۔تقریب کی نظامت عظمت خان سر نے انجام دی، جبکہ محترمہ نجمہ میم اور تمام اساتذہ نے باہمی تعاون سے پروگرام کی تیاری کی۔ اس موقع پر جناب خمیسہ محمد جنید صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کھیلوں کی جسمانی، تعلیمی اور اخلاقی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اسپورٹس ویک کے دوران پہلی سے نویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے رِنگ ڈائریکشن، سرکل اسٹک، تھرو بال، والی بال، پینلٹی شوٹ اور ٹگ آف وار جیسے مختلف کھیل منعقد کیے گئے، جن میں طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔اس طرح کی معلومات معلم یوسف انصاری نے دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے