किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین پرائمری اسکول کے معلم قاضی مہذب الدین وظیفہ حسن خدمات سے سبکدوش

پربھنی:یکم؍اپریل ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوزطمحمد سرور شریف ) مورخہ 30 اپریل بروز بدھ مؤید المسلمین پرائمری اسکول کے معلم قاضی مہذب الدین کے وظیفہ حسن خدمات سے سبکدوش ہونے پر مٶیدالمسلمین پرائمری اسکول میں موصوف کے اعتراف خدمات کے ضمن میں ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جلسہ کا آغاز حافظ عدنان نے تلاوت قرآن سے کیا جبکہ نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پڑھنے کی سعادت مدرسہ ہذا کے معلم محمد سرور شریف نے حاصل کی اسں موقع پر شہ نشین پر دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے سیکریٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو مٶید المسلمین پرائمری اسکول کے صدر مدرس محمد عبدالباسط ، حاجی محمد پاڈیلا پرائمری اسکول کے صدر مدرس محمد خالد عبدالحفیظ ، صاحب اعزاز مدرس قاضی مہذب الدین موجود تھے جبکہ بطور مہمان خصوصی سابق مدرسین ظفر احمد امانی ، نور محمد خان ، عبدالحمید ، موجود تھے اعتراف خدمات کی اس تقریب سے موید المسلمین پرائمری ا سکول کے سپروائزر محمد فاروق احمد ،جلیل احمد ، صدر المدرسین محمد عبدالباسط ، محمد خالد عبدالحفیظ ، سابق مدرسین ظفر احمد امانی، نور محمد خان، عبدالحمید نے مخاطب ہوتے ہوۓ قاضی مہذب الدین سر کے ساتھ گزرے حسین لمحات کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی خوبیوں سے سامعین کو روشناس کرایا اور ساتھ ہی ان کی صحت و تندرستی کی دعاؤں کے ساتھ مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پر دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے سیکریٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو نے معاشرے میں سبکدوش ہو جانے کے عام تصور کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے اپنی تمام ذمہ داریوں کا حق ادا کر دیا جبکہ دیگر اقوام کے لوگ سبکدوش ہونے کے بعدبھی اپنی قوم کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں آپ کو بھی چاہیے کہ آپ اپنی صلاحیتوں سے مستقبل میں قوم کے نو نہالوں کو فائدہ پہنچاتے رہیں آخر میں صاحب اعزاز قاضی مہذب الدین سر نے اپنی زندگی کے نشیب و فراز کا تذکرہ کرتے ہوۓ اپنے تعلیمی سفر میں اپنے استاد محترم مولانا سید محمود صاحب کے کردار اور ان کی خدمات اور انکی دی گئی تربیت و نصائح کو یاد کیا ادارے کے ذمہ داران اور ساتھی اساتذہ صدر مدرس سے ملی محبتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے مستقبل میں ادارے کے لیے ذہنی ، قلبی اور عملی طور پرخدمات انجام دینے کا عزم کرتے ہوۓ ادارے کی ترقی کے لیے دعا کی اعتراف خدمات کی اس تقریب کے نظامت کے فرائض معلم عبید اللہ شریف نے بحسن خوبی انجام دیے جبکہ شکریہ کلمات غلام حسین سر نے ادا کیے

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے