कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤید المسلمین پرائمری اسکول کی تعلیمی سیر، سر دیش پانڈے ہرڈا پارٹی گارڈن میں

پربھنی:24؍دسمبر ( بذریعہ ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف) 24 دسمبر بروز منگل تعلیم کے ساتھ ساتھ سیر و تفریحی بھی ضروری ہے اس مقصد کے حصول کے لیے دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن کے زیر انصرام چلنے والے ادارہ مؤید المسلمین پرائمری اسکول کی تعلیمی سیر مورخہ 23 اور 24 ڈسمبر بروز پیر ، منگل صدر مدرس محمد عبدالباسط کی سرپرستی میں تعلیمی سیر کے انچار چ محمد وسیم اظہر سر اور معاون انچار چ عبدالماجد سر کی نگرانی میں شہر پر بھنی کے مشہور و معروف صحت افزاءمقام سردیش پانڈے ہرڈا پارٹی گارڈن لے جائے گئی ، اس تعلیمی سیر میں جماعت اول تا چہارم کے جملہ 505 طلبہ اور 16 معلمین و معلمات نے شرکت کی ،23 ڈسمبر کو جماعت اول اور دوم کے 238طلبہ نے جبکہ 24 ڈسمبر کو جماعت سوم و چہارم کے 267 طلبہ اپنے معلم الجماعت کے ساتھ صبح ساڑھے نو بجے مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول کے میدان سے گارڈن کے لیے روآنہ ہوئے جہاں راجستھانی لباس میں ملبوس استقبالیہ ٹیم نے طلبہ کا پرجوش استقبال کیا ، دس اقسام کے پھلوں اور دیگر متوازن غذا پر مشتمل طلبہ کو ناشتہ دیا گیا ، بعد از ناشتہ طلبہ نے گارڈن میں موجود مختلف اقسام کے وسائل کھیل کا استعمال کر کے لطف اندوزی حاصل کی کٹ پتلی کھیل دیکھ کر طلبہ کے چہرے حیرت اور خوشی سے دمک اٹھے ،دوپہر میں ہرڈا ، مختلف اقسام کی چٹنیاں مٹر پھلی برڈا بھیل ، دہی اور دیگر متوازن غذا پر مشتمل کھانے سے طلباء کو لطف اندوز ہونے کا موقع دیا گیا ، بعد از دوپہر کھانا طلباء کو جادو کا کھیل بتایا گیا گھنے اور سایہ دار درختوں کی چھاؤں میں طلباء نے روایتی کھاٹ اور ان سے بنے ہوئے جھولوں پر بیٹھ کر گنے کا جوس پیا ، بھیل پوری کا مزہ لیا ، اس موقع پر دی میمن مرچنٹس اسو سی ایشن کے سیکرٹری خمیسہ غلام محمد مٹھو ، صدر مدرس محمد عبدالباسط ،فاروق احمد سپروائزر اور دیگر اساتذہ نے تعلیمی سیر میں شریک ہو کر طلبہ کی خو شیوں کو دوبولا کر دیا، واپسی سے قبل طلبہ کو پورن پولی اور دیگر اشیاء پر مشتمل کھانا دیا گیا ،اس طرح صبح سے لے کر شام تک طلبہ تعلیمی سیر سے خوب لطف اندوز ہوئے کھیل کے ساتھ مختلف اقسام کے کھانوں کے ذائقوں سے بھی طلبہ کو واقفیت ہوئی اس طرح یہ تعلیمی سیر خوشی خوشی پانچ بجے اپنے مقام مؤید المسلمین پرائمری اسکول پر پہنچی۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے